خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کو ڈیجیٹل طور سے ہنرمند بنانے اور بیدارکرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے ڈیجیٹل شکتی 4.0 لانچ کیا

Posted On: 16 NOV 2022 3:56PM by PIB Delhi
  • ملک بھر میں خواتین کو ڈیجیٹل سیکٹر میں بیداری کی سطح کر بڑھانے میں مدد کرنے کے لئے جون 2018 میں ڈیجیٹل  شکتی کی شروعات ہوئی تھی
  • پورے ہندوستان میں اس پروجیکٹ کے توسط سے تین لاکھ سے زیادہ خواتین کو سائبر تحفظ کے بارے میں مشورہ  اور سوجھ بوجھ کے بارے میں مطلع کیا گیا
  • یہ مہم خواتین کو ان کے فائدے کے لئے رپورٹنگ اور ازالہ جاتی سسٹم، ڈاٹا رازداری اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد کررہی ہے

 

 

 

 

 

 

 

قومی خواتین کمیشن(این سی ڈبلیو)نے ڈیجیٹل شکتی مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ مہم سائبر سیکٹر میں خواتین اور لڑکیوں کو ڈیجیٹل طور سے بااختیار اور ہنرمند بنانے پر ایک کل ہند پروجیکٹ ہے۔خواتین اور لڑکیوں کے لئے محفوظ آن لائن جگہ بنانے کے اپنے عہد کے عین مطابق ڈیجیٹل شکتی 4.0خواتین کو ڈیجیٹل طور سے ہنرمند بنانے اور آن لائن توسط سے کسی بھی غیر قانونی؍غیر مناسب سرگرمی کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے بیدار کرنے پر مرکوز ہے۔قومی خواتین کمیشن نے اسے سائبر پیس فاؤنڈیشن اور میٹا کے تعاون سے شروع کیا ہے۔

قومی خواتین کمیشن کی سربراہ محترمہ ریکھا شرما نے پروگرام میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ملک بھر میں ہرشعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کمیشن کی مستقل کوششوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا ’’یہ نیا مرحلہ خواتین کے لئے محفوظ سائبر سیکٹر کو یقینی بنانے میں اہم حصولیابی ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل شکتی خواتین اور لڑکیوں کو اپنے فائدے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اور خود کو آن لائن شعبے میں محفوظ رکھنے کے لئے تربیت دے کر ان کی ڈیجیٹل حصے داری میں تیزی لارہی ہے۔میرا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ خواتین اور لڑکیوں کو سائبر تشدد سے لڑنے اور ان کے لئے انٹرنیٹ کو ایک محفوظ جگہ بنانے کی سمت میں بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تعاون دینا جاری رکھے گا۔‘‘

 

 

 

قومی خواتین کمیشن کی سربراہ محترمہ ریکھا شرما ڈیجیٹل شکتی مہم کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے

 

اس مرحلے کے آغاز کے بعد ’’محفوظ جگہ آن لائن سائبر-اہل انسانی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنااور آن لائن تشدد کی دیگر شکلوں کا مقابلہ کرنا‘‘ موضوع پر ایک انٹرایکٹیو پینل مباحثے کا انعقاد کیا گیا، اس میں صنعت کی دنیا، حکومت اور تعلیمی شعبے کے ماہرین سے آن لائن ایشوز کو حل کرنے کے لئے خصوصی رائے فراہم کی گئی۔غوروخوض کے دوران تمام پہلوؤں سے آن لائن خواتین تحفظ کے ایشو کو حل کرنے اور بہتر آن لائن خاتون تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع نظریہ فراہم کیا گیا۔

پدم شری سنیتا کرشنن، جنرل سیکریٹری پرجوالہ ، جناب آشوتوش پانڈے، سینئر تحقیقاتی افسر، این سی ڈبلیو، پون دُگّل،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور مشیر، سی پی ایف، وریندر مشرا، اے آئی جی، ایس آئی ایس ایف، مدھیہ پردیش پولس اور مشیر این سی ڈبلیو، پریتی چوہان، ڈائریکٹر –آپریشن، سی پی ایف نے مباحصے میں حصہ لیا۔

ڈیجیٹل شکتی کا آغاز جون 2018 میں ملک بھر کی خواتین کو ڈیجیٹل شعبے میں بیداری کی سطح کو بڑھانے ، لچیلا پن اپنانے اور سائبر جرائم سے مؤثر طریقے سے لڑنے میں مدد کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ پورے ہندوستان میں اس پروجیکٹ کے توسط سے3لاکھ سے زیادہ خواتین کو سائبر تحفظ مشورہ اور سوجھ بوجھ ، رپورٹنگ اور ازالہ جاتی نظام ، ڈاٹا رازداری اور ان کے فائدے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے باخبر کرایا گیا۔

پروگرام کا تیسرا مرحلہ مارچ 2021 میں قومی خواتین کمیشن کی سربراہ کے ذریعے لیہہ میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ مرحلہ لیفٹیننٹ گورنر جناب رادھا کرشن ماتھر اور لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جمیانگ ٹسیرنگ نامگیال کی موجودگی میں شروع کیا گیا تھا۔ تیسرے مرحلے میں ایک خاتون کے ذریعے کسی سائبر جرم کا سامنا کرنے کی صورت میں رپورٹ کرنے کے تمام طریقوں پر معلومات فراہم کرنے کے لئے پروجیکٹ کے تحت ایک وسائل مرکز تیار کیا گیا تھا۔

************

                                                            

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12607


(Release ID: 1876578) Visitor Counter : 263


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu