وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی 17 نومبر کو آئزول میں شمال مشرقی خطے کے لیے 10ویں بین الاقوامی سیاحتی بازار سے خطاب کریں گے


انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ 2022 ’’ٹورزم ٹریک کے لئے جی 20 کی ترجیحات‘‘ پر توجہ مرکوز کرے گا

Posted On: 16 NOV 2022 5:47PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ 2022 کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی ممکنہ استعداد کو اجاگر کرنا ہے۔
  • اس بازار میں آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے ان کی سیاحت کی صلاحیت، ثقافتی شاموں کے نظاروں علاوہ ایزول میں اور اس کے آس پاس کے مقامی پرکشش مقامات کے سیاحتی مقامات کے دورے شامل ہوں گے۔

 حکومت ہند کی وزارت سیاحت 17 سے 19 نومبر 2022 تک شمال مشرقی خطے کے لئے 10 ویں بین اقوامی ٹورزم مارٹ (ITM) کا اہتمام میزورم کے ایزول میں کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی 17 نومبر 2022 کو شمال مشرقی خطے کے لیے 10ویں آئی ٹی ایم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ آئی ٹی ایم 2022 کا مقصد گھریلو اور بین اقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ میزورم کے وزیر اعلی جناب زورمتھنگا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

تین روزہ آئی ٹی ایم پروگرام میں شمال مشرقی سیاحت کے وزراء، شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر عہدیداران، ریاستی حکومتیں، اور سیاحت اور مہمان نوازی کی تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں ’’ٹورازم ٹریک کے لئے جی 20 کی ترجیحات‘‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی کیونکہ ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے شروع ہونے والے ایک سال کے لئے جی 20 کی آئندہ صدارت سنبھالے گا۔ یہ مارٹ شمال مشرقی آٹھ ریاستوں کے سیاحتی کاروباری برادری اور صنعت کاروں کو اکٹھا کرے گا۔ اس تقریب کو خریداروں، فروخت کنندگان، میڈیا، سرکاری ایجنسیوں اور دیگر ذمہ داران کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بند اور شیڈول کیا گیا ہے۔

اس مارٹ میں آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے ان کی سیاحت کی استعداد، ثقافتی شامیں، ایزول اور اس کے آس پاس کے مقامی پرکشش مقامات کے سیاحتی مقامات پر پریزنٹیشن شامل ہوں گے۔ اس میں تاجروں کے مابین میٹنگ بھی شامل ہوگی جہاں ملک کے مختلف خطوں کے خریدار شمال مشرقی علاقے کے بیچنے والوں کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتوں میں مشغول ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں خوبصورت دستکاری اور ہتھ کرگھے کی نمائش بھی شامل ہے جس میں متعلقہ ریاستوں کی سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

انٹرنیشنل ٹورزم مارٹس کا اہتمام شمال مشرقی ریاستوں میں گردش کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ میزورم پہلی بار اس بازار کی میزبانی کر رہا ہے۔ قبل ازیں گوہاٹی، توانگ، شیلانگ، گینگ ٹاک، اگرتلہ، امپھال اور کوہیما میں ایسے بازاروں کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔

*****

U.No:12611

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1876569) Visitor Counter : 167