ریلوے کی وزارت
کاشی تمل سنگمم کے لئے 216مندوبین کا پہلا دستہ آج سے تمل ناڈو سے شروع ہونے والی ٹرین میں سوار ہوگا
• مہینے بھر چلنے والے کاشی تمل سنگمم کے دوران تمل ناڈو سے کاشی تک 13ٹرینیں چلیں گی
• اِن 12ٹرینوں میں تمل ناڈو کے 2592مندوبین شامل ہوں گے
• مندوبین رامیشورم ، تروچلاپلّی ، کوئمبٹور، چنئی سے اپنا سفر شروع کریں گے
• یہ ٹرینیں راستے میں 21اسٹیشنوں پر ٹھہریں گی
Posted On:
16 NOV 2022 4:49PM by PIB Delhi
مہینے بھر چلنے والے ’کاشی تمل سنگمم ‘کے دوران، ہندوستانی ریلوے تمل ناڈو سے کاشی ، اترپردیش تک کل 13ٹرینیں چلائیں گی۔کاشی تمل سنگمم کے لئے 216مندوبین کو لے جانے والی پہلی ریک آج رامیشورم تمل ناڈو سے شروع ہوئی۔تمل ناڈو سے روانہ ہونے والی پہلی ٹرین میں حصہ لینے کے لئے رامیشورم سے تقریباً35، تروچلاپلّی سے 103 اور چنئی ایگمور سے 78مندوب ٹرین میں سوار ہوں گے۔تمل ناڈو کے گورنر تھرو آر این روی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور کل (17.11.2022)چنئی ایگمور میں ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس موقع پر اطلاعات ونشریات ، ماہی پروری اور مویشی پروری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن بھی موجود رہیں گے۔
ان ٹرین خدمات میں تمل ناڈو کے 2592مندوب شامل ہو ں گے۔ مندوب رامیشورم ، کوئمبٹور اور چنئی سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ یہ ٹرینیں راستے میں 21اسٹیشنوں پر رُکیں گی۔ ہر ریک میں 216مسافر ہوں گے۔
کاشی تمل سنگمم 2022’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے حصے کی شکل میں حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔یہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے جذبے کا جشن ہوگااور خوبصورت تمل زبان کے ساتھ ساتھ ثقافت کا بھی جشن منائے گا۔
کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان علم کا صدیوں پرانا ربط اور قدیم تہذیبی جڑاؤ کو پھر سے تلاش کرنے کے لئے وارانسی میں 17نومبر سے 16 دسمبر تک پورے ایک ماہ تک چلنے والا ’کاشی تمل سنگمم ‘پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
آئی آئی ٹی اور بی ایچ یو کے پروگرام کے حصے کی شکل میں ہندوستانی ثقافت کے دو قدیم مظاہر کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین ؍دانشوروں کے درمیان اکیڈمک تبادلہ –سیمینار، گفت وشنید وغیرہ دونوں کے مابین روابط اور مشترکہ قدروں کو سامنے لانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔وسیع تر مقصد دو علم اور ثقافتی روایتوں کو قریب لانا، ہماری مشترکہ وراثت کو سنبھالنا اور سمجھنا اور خطوں کے درمیان عوام سے عوام کے ربط کو مضبوط کرنا ہے۔
مزید معلومات کے لئے براہ کرم دیکھیں: https://kashitamil.iitm.ac.in/
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12605
(Release ID: 1876558)
Visitor Counter : 144