ریلوے کی وزارت
جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، مرکزی وزیر شری اشونی ویشنو نے ریل بھون میں بھگوان برسا منڈا کوگلہائے عقیدت پیش کئے
ہندوستانی ریلویز جن جاتیہ گورو دیوس کو حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے
Posted On:
15 NOV 2022 8:21PM by PIB Delhi
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی وشنو نے آج ریل بھون میں عظیم قبائلی مجاہدآزادی، بھگوان برسا منڈا کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
حکومت ہند نے 2021 اور اس کے بعد سے قبائلی مجاہدآزادی ’’برسا منڈا‘‘کے یوم پیدائش کے موقع پر 15 نومبر کو ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نہ صرف ایک مجاہدآزادی تھے بلکہ سماجی مصلح بھی تھے اور قبائلی تحریک کی قیادت بھی کی تھی یعنی برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے استحصالی نظام کے خلاف الگُلان (بغاوت) بھی کی تھی۔ انہیں دھرتی آبا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے قبائلیوں کو اپنی ثقافتی جڑوں کو سمجھنے اور ان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ہمت افزائی کی۔
جن جاتیہ گورو دیوس پورے ہندوستانی ریلوے میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر بینرز ڈیجیٹل طور پر آویزاں کیے گئے تھے۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر پبلک ایڈریس سسٹم پر آڈیو کلپس بھی سنائے گئے۔ اس کے علاوہ زونل ریلوے کی جانب سے آن لائن کوئز، مضمون اور پینٹنگ مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ زونل ریلوے کی ثقافتی ٹیموں نے لوک گیت گائے۔
پچھلے 8 برسوں میں، ریلوے نے درج فہرست علاقوں میں بڑی تعداد میں منصوبے شروع کیے ہیں، جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کے لیے ان کے رابطے اور کاروباری مواقع کو تیزی ملی ہے۔
*******************
ش ح ۔ ا ک ۔ م ص
U.N.12582
(Release ID: 1876357)
Visitor Counter : 168