وزارتِ تعلیم

جناب  دھرمیندر پردھان نے اپنے   فینش ہم منصب عزت مآب جناب پیٹری ہان کونن کے ساتھ نئی دہلی میں  میٹنگ کی


وزراء نے تعلیم، ہنرمندی اور اعلیٰ تحقیق کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر گفت وشنید کی

Posted On: 15 NOV 2022 5:56PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں فن لینڈ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے وزیر عزت مآب جناب پیٹری ہان کونن کے ساتھ میٹنگ کی۔وزراء نے چیلنج سے بھرپور مابعد کووڈ مدت نے تعلیم کے ضروری ایشوز پر بات چیت کی۔ان دونوں نے نوٹ کیا کہ سب سے کمزور بچوں کے سیکھنے کی خلیج کو پاٹنے کے لئے ایک مضبوط نظریے کی ضرورت ہے۔وزراء نے ہندوستان میں موجودہ وقت میں جاری  رہنما تعلیمی اصلاحات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انہوں نے معلومات کو باہمی تعاون کا بنیادی ستون بنانے اور تعلیم ، ہنرمندی اور اعلیٰ تحقیق کے تمام شعبوں میں گہرے جڑاؤ پر بھی مفید بات چیت کی۔

2022-11-15 17:49:39.750000

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پردھان نے خوشی ظاہر کی کہ فن لینڈ نے خاص طور سے این ای پی سے پیدا ہونے والے امکانات کے نتیجے میں، علم  و معلومات  کے محاذ پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فِن لینڈ دونوں ای سی سی ای ، اساتذہ تربیت، ڈیجیٹل تعلیم میں ایک دوسرے کی اعلیٰ ترین روایتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ مشترکہ ؍دوہری ڈگری اور ٹوئننگ پروگراموں کے توسط سے ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے فینش یونیورسٹیوں کا استقبال ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکار جلد ہی غیر ملکی یونیورسٹیوں کو ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے کی اجازت دینے کے لئے پالیسی لے کر آرہی ہے۔

میٹنگ کے  دوران وزیر ہان کونن نے بتایا کہ این ای پی 2020 میں کئی اِکائیاں ہیں، جو فینش تعلیمی سوچ کے جیسی ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ طلباء حامی نظریہ اور سرگرمی پر مبنی درس گاہ فینش تعلیمی نظام کے بنیادی عناصر بھی ہیں۔ وزیر ہان کونن نے کہا کہ اس سے ہمارے ملکوں کے لئے تعلیم کے شعبے میں تعاون کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ نظریے کو بڑھاوا دینے کے لئے فِن لینڈ کی تعلیم و ثقافت کی وزارت نے تعلیم کے شعبے میں ہندوستان کے ساتھ ان کے تعاون کو اہل بنانے کے لئے گور فنڈنگ کی شکل میں فینش یونیورسٹیوں کے ایک گروپ میں فی سال ایک ملین یورو تک کی مخصوص رقم مختص کی ہے۔ تعلیم اور سیکھنے کا عالمی اختراعاتی نیٹ ورک جی آئی این ٹی ایل نے سیکھنے کے بحران سے نمٹنے اور فینش کو  ہندوستانی تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ سرگرمیوں کی مشترکہ تعمیر کے لئے 2021 کے موسم گرما میں کووڈ-19وبا ء کے درمیان اپنا  کام شروع کیاتھا۔ فینش نیشنل ایجنسی آف ایجوکیشن (ای ڈی یو ایف آئی)نے اسکولی تعلیم کے مختلف شعبوں میں اطلاعات اور مواد ساجھا کرنے کے توسط سے تعلیمی تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے این سی ای آر ٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس میں ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم ، تجارتی تعلیم، اساتذہ تربیت اور تعلیم ، اسکول قیادت اور نظم، تعلیم میں آئی سی ٹی کا ایپلی کیشن، نصاب تحقیقاتی ڈیزائن اور ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ مفاہمتی عراضداشت ان شعبوں میں ای ڈی یو ایف آئی اور جی آئی این ٹی ایل کے تجربے کا استعمال کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔

ہندوستان میں فِن لینڈ کی سفیر محترہ رِتوا کوکو –رونڈے نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے شعبے میں طویل عرصے تک تعاون کرنا ہے۔ یہ ذہن میں رکھتے ہوئے کہ تعلیم ایک اسپرنٹ نہیں ہے، بلکہ ایک لمبی دوری کی دوڑ ہے۔ جہاں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت ، اسکولی تہذیب اور عمیق تعلیم رفتہ رفتہ فروغ پاتی ہےاور اس کے اثرات سمجھ کے پہلے کے بنیادی ڈھانچے پر مرتب ہوتے ہیں۔

ایک دیگر یونیورسٹی نیٹ ورک ، فینش انڈین کنسٹورٹیا فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن(ایف آئی سی او آر ای)، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہند-فینش  تعاون میں فی سال ایک ملین یورو کی مدد کرتاہے۔ ایف آئی سی او آر ای میں فِن لینڈ کی تمام اکیڈمک یونیورسٹیاں  اور ہندوستان کے تمام آئی آئی ٹی شامل ہیں۔ اس اسکیم میں آلٹو یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی بی کے ذریعے اشتراک کیا جاتاہے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12560



(Release ID: 1876224) Visitor Counter : 141