ریلوے کی وزارت
ریلویز کی وزارت نے ریل گاڑیوں میں پیش کئے جانے والے کھانوں کے مینو میں مسافروں کی پسند کے مطابق تبدیلیوں کی آئی آر سی ٹی سی کو اجازت دی
بہتر بنائے گئے مینو میں علاقائی ترجیحات کا خیال رکھا جائے گا
ان ریل گاڑیوں میں جہاں مسافروں سے ٹکٹ کے ساتھ ہی کھانے پینے کے اخراجات وصول کرلئے جاتے ہیں، پہلے ہی سے نوٹیفائڈ کرائے کے اندر ہی IRCTC کے ذریعہ مینو کا فیصلہ کیا جائے گا
دیگر میل / ایکسپریس ریل گاڑیوں کے لئے بجٹ سیگمنٹ کے مینو پہلے سے اعلان شدہ کرایوں کے اندر ہی آئی آر سی ٹی سی طے کرے گا
جنتا کھانوں کے مینو اور قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
طے شدہ کھانوں سے الگ طلب کئے جانے والے کھانوں کے مینو اور قیمتوں کا فیصلہ آئی آر سی ٹی سی کرے گا
Posted On:
15 NOV 2022 4:05PM by PIB Delhi
ریل گاڑیوں میں کھانوں کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ریلویز منسٹری نے کھانوں ی فہرست میں ترمیمات کرنے کی آئی آر سی ٹی سی کو اجازت دے رہی ہے تاکہ ان میں علاقائی کھانوں/ ترجیحات، موسمی کھانوں، تہواروں کے دوران کی ضروریات ، مسافروں کے مختلف گروپوں کی ضرورت کے مطابق کھانوں مثلا ذیابطیس سے دوچار مسافروں کے لئے، بچوں کے لئے اور صحت بخش کھانوں کو اس میں شامل کیا جاسکے۔ اس کے لئے متعلقہ اتھارٹی نے درج ذیل کو منظور دی ہے۔
(1) پری پیڈ ٹرینوں میں جہاں کھانے پینے کی قیمتیں ٹکٹ میں شامل ہوتی ہیں۔ پہلے سے اعلان شدہ کرایوں کے اندر ہی آئی آر سی ٹی سی ان کے مینو کو صارفین کے مطابق ترتیب دے گی۔ اس کے علاوہ مسافروں کی پسند کے علیحدہ کھانوں اور برانڈڈ کھانوں کی ایم آر پی پرفروخت کی ان پریپیڈ ٹرینوں میں اجازت دی جائے گی ۔ علیحدہ سے طلب کئے جانے والے کھانوں کے مینو اور قیمتوں کا تعین آئی آر سی ٹی سی کرے گا۔
(2) (a) دیگر میل / ایکسپریس ٹرینوں کے لئے اسٹینڈر کھانوں جیسے کم قیمت کھانوں کی فہرست ٓئی آر سی ٹی سی پہلے سے اعلان شدہ قیمتوں کے اندر تیار کرے گا۔ جنتا کھانوں کی فہرست اور قیمتی جوں کی توں رہیں گی۔
(b) طے شدہ کھانوں کے اعلان الگ سے طلب کئے جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کی میل / ایکسپریس ٹرینوں میں ایم آر پی پر ہوگی۔ اس طرح کے کھانے پینے کی اشیاء کی فہرست اور قیمتوں کا فیصلہ ٓئی آر سی ٹی سی کرے گا۔
(3) کھانے پینے کی فہرست تیار کرتے وقت ٓئی آر سی ٹی سی کو درج ذیل نکات کا دھیان رکھنا ضروری ہے:۔
(a) خوراک اور خدمات کے معیار کو بڑھایا جائے اور مقدار یا معیار میں باربار تبدیلی نہیں ہونی چاہئے۔ جیسا کہ مقدار میں کمی یا کمتر برانڈ کی اشیاء کی سپلائی ۔ تاکہ مسافروں کو شکایت کا موقع نہ ملے۔
(b) مینوقیمتوں کے معیار کا ہونا چاہئے اور مسافروں کو مینو کی پہلے سے اطلاع ہونی چاہئے۔
*****
U.No:12551
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1876208)