بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نارائن رانے نے 41ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2022 میں ’’ ایم ایس ایم ای پویلین ‘‘  کا افتتاح کیا

Posted On: 15 NOV 2022 12:49PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج نئی دہلی میں 41 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں ایم ایس ایم ای پویلین  کا افتتاح کیا، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای کی موجودگی میں ایم ایس ایم ای پویلین کا اہتمام نئی دہلی کے پرگتی میدان کے ہال نمبر 4 میں کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NCL1.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رانے نے کہا کہ یہ میلہ ایم ایس ایم ای کاروباریوں، خاص طور پر خواتین، درج فہرست ذاتوں/درج فہرست قبائل  اور خواہش مند اضلاع سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں کو اپنی صلاحیتوں/مصنوعات کو ظاہر کرنے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور  اپنے اندرخود اعتمادی پیداکرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R61L.jpg

جناب رانے نے ایم ایس ایم ای پویلین میں مختلف ایم ایس ایم ای نمائش کنندگان سے ملاقات کی، جہاں کل 205 ایم ایس ایم ای 26 شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں  ٹیکسٹائل، خوراک، دھات کاری، خوشبو، جوتے، کھلونے، کیمیکل، الیکٹریکل، چمڑا، پلاسٹک، ربڑ، پتھر کے جوہر اور زیورات وغیرہ شامل ہیں۔ اس سال، ایم ایس ایم ای پویلین میں خواتین کی قیادت والے اداروں (74فیصد) کی اب تک کی سب سے زیادہ شراکت دیکھنے میں آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DBM3.jpg

دوسرے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، جناب رانے نے قوم کی تاریخ اور ثقافت میں قبائلی برادریوں کے تعاون کو اجاگر کیا اور قبائلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

************

 

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 12544)

 


(Release ID: 1876061) Visitor Counter : 131