سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے روہتاس، بہار میں پنڈوکا کے نزیک سون ندی پر سطح زمین سے بلند 1.5 کلو میٹر طویل 2 لین والے پل کا افتتاح کیا
Posted On:
14 NOV 2022 3:45PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے روہتاس، بہار میں پنڈوکا کے نزدیک سون ندی پر سطح زمین سے بلند 1.5 کلو میٹر طویل 2 لین والے آر سی سی پل کا افتتاح کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی یادو، بہار بی جے پی کے صدر جناب سنجے جیسوال، رکن پارلیمنٹ جناب چھیدی پاسوان، جناب وشنو دیال رام ، حکومت بہار کے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی و دیگر افسران کی موجودگی میں، آج اس پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس پل کی تعمیر کے ساتھ ہی، قومی شاہراہ 19 اور قومی شاہراہ 39 راست طور پر مربوط ہو جائیں گی، جس سے بہار، جھارکھنڈ، اترپردیش کے درمیان ٹریفک کے نقل و حمل میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال روہتاس ضلع کے پنڈوکا اور جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع سے سری نگر تک پہنچنے کے لیے 150 کلو میٹر کے بقدر فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس پل کی تعمیر کے ساتھ ہی، اس سفر میں چار گھنٹوں کی بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہری پل پر ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں بھی تخفیف رونما ہوگی اور اورنگ آباد، ساسارام جیسے شہر ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات حاصل کرلیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پنڈوکا علاقہ میں اس پل کی تعمیر سے ، قرب و جوار کے علاقوں اور ریاستوں کی صنعتی، زرعی اور ڈیری مصنوعات کے لیے منڈی تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.124509
(Release ID: 1875892)
Visitor Counter : 103