ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت نے یو ٹی ایس آن موبائل ایپ کے ذریعے غیر ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے فاصلے کی پابندی میں نرمی کی


• یو ٹی ایس آن موبائل ایپ پر غیر ریزرو ٹکٹ غیر مضافاتی حصوں کے لیے 20 کلومیٹر کے فاصلے سے بک کیے جا سکتے ہیں۔ پہلے یہ 5 کلومیٹر تک تھا۔

• مضافاتی علاقوں میں فاصلہ 2 کلومیٹر سے بڑھا کر 5 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔

Posted On: 14 NOV 2022 4:07PM by PIB Delhi

ریلویز کی وزارت نے غیر مضافاتی حصوں کے لیے 20 کلومیٹر کے فاصلے سے یو ٹی ایس آن موبائل ایپ پر غیر ریزرو ٹکٹ بک کرنے کی سہولت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا، مضافاتی علاقوں میں فاصلہ بڑھا کر 5 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں، غیر ریزرو ٹکٹ بکنگ سسٹم یو ٹی ایس آن موبائل ایپ نے غیر مضافاتی حصوں میں مسافروں کو 5 کلومیٹر تک ٹکٹ بک کرنے کی اجازت دی تھی۔ مضافاتی حصے کے لیے یو ٹی ایس آن موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک کرنے کے لیے فاصلے کی پابندی 2 کلومیٹر تھی۔

تفصیلات کے لیے ویب سائٹ "https://www.utsonmobile.indianrail.gov.in". دیکھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12510)



(Release ID: 1875881) Visitor Counter : 84