کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آج دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہندوستان  منظر عام  پرآچکا ہے: جناب پیوش گوئل


جناب گوئل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہندوستانی مفاد کو سب سے اعلیٰ ترجیح دی ہے اور ایف ٹی ایز میں   زبردست مشاورت اور ذہنی  کدوکاوش کے بعد  داخل ہوا ہے

آر سی ای پی سے نکلنا  ایک اہم فیصلہ تھا،جسے ہماری قوم کے مفاد میں  کیا گیا ہے: جناب پیوش گوئل

نئے ہندوستان کے پاس  ایک روشن ،زیادہ  طاقتور اور ایک خوشحال مستقبل ہے: جناب پیوش گوئل

Posted On: 12 NOV 2022 7:01PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، امور صارفین  ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم  اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے کہا کہ  دنیا آج یہ تسلیم کرتی ہے کہ ہندوستان نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔وہ آج نئی دلی میں  میڈیا ہاؤس کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کررہے تھے۔ جناب گوئل نے کہا کہ  سیاسی دنیا اورتجارت کی دنیا دونوں  میں ہرشخص آج ہندوستان کی کہانی کا معترف  ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا کہ  ہندوستان کی کہانی   بہت زیادہ مثبت  ذہنیت کا اظہار کرتی ہے ،  اور ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی خواہشات کا اظہار کرتی ہے، جو اپنے لئے بہتر زندگی کے خواہاں  ہیں۔   انہوں نے مزید کہا  کہ یہ کہانی   صرف اقتصادی ترقی تک محدود نہیں ہے بلکہ  یہ سیاسی  استحکام  کو نمایاں کرتی ہے ،جس کا  زبردست اثر   بدعنوانی سے پاک معاشرے  پر مرتب ہوتا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان  ،دنیا میں  ایک روشن  مقام  ہے ،جونہ صرف ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی زندگی کو بہتر کرے گا بلکہ عالمی اقتصاد  میں  اپنی مدد پیش  کرے گا۔دنیا  ، ہندوستان پر صرف  اپنی  اقتصادی ترقی  اور ہندوستان کی مارکیٹ  کے لئے منحصر نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی آبادی کی شکل  میں  حاصل  بالادستی اور زبردست صلاحیت  کی  دستیابی ہے ۔ جناب گوئل نے کہا کہ  انہیں  یقین ہے کہ  ہندوستا ن  آئندہ  25 سالوں میں عالمی سپر پاور ہونے جارہا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ  حکومت   دوسرے ممالک کے ساتھ ایف ٹی ایز میں داخل ہوتے وقت ہندوستان کے مفادات کو اعلی ٰ ترجیح دیتی ہے ۔ہندوستان  برائے  نام معاہدے نہیں  کرتا ہے بلکہ تمام اسٹیک ہولڈر زکے ساتھ زبردست مشاورت   اور  تمام مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے کافی ذہنی کدو کاوش کے بعد  معاہدوں میں داخل ہوتا ہے۔ جناب گوئل نے اجتماع سے  بتایا کہ  ہندوستان  طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات کرتا ہے بلکہ مبنی بر انصاف اور   متوازن    معاملے کا خواہاں رہتا ہے۔

جناب گوئل نے اس  بات کو اجاگر کیا کہ  آر سی ای پی ( ریجنل علاقائی  ہمہ گیر اقتصادی شراکتداری )  سے باہر کا انتخاب   ایک اہم فیصلہ تھا ،جسے ہماری صنعت اور قوم کے مفاد میں  کیا گیا۔

 جناب گوئل نے کہا کہ نئے ہندوستان کے پاس  ایک روشن  کل  ،  ایک زبردست کل  اور ایک خوشحال کل ہے ۔  انہوں نے  ہندوستان کو ایک طاقتور نوجوان ملک کے طور پر بیان کیا، جو زندگی میں  بہترین چیزوں کا خواہاں  ہے اور  جو  تجربہ ،اختراع اور خطرات مول لینے کا خواہاں  ہے ۔

 کل وارانسی میں   اسٹارٹ اپ نوجوانوں کے ساتھ  بات چیت کا اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ  ملک میں  بہت زیادہ مثبت توانائی اور  اعلیٰ سطح کی  حب  الوطنی کی روح موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  لوگوں  کی ذہنیت بد ل رہی  ہے   ،  ہندوستان کا اعتماد زیادہ مستحکم ہورہا ہے اور ہندوستان  کا مستقبل محفوظ ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-12492

 



(Release ID: 1875739) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada