وزارت آیوش
بھارت کا آیوش سیکٹر 2023 تک عالمی سطح پر 23 ارب امریکی ڈالر تک کا ہو جائے گا: سربانند سونووال
Posted On:
12 NOV 2022 7:09PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے آج ناگپور میں آیوروید ویاس پیٹھ کی سلور جبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، آر ایس ایس کے سربراہ جناب موہن بھاگوت کے علاوہ آیوروید کے دیگر سرکردہ پریکٹیشنرز، ویدیاز اور آیوش وزارت کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’ آیوروید ایک بہترین طریقہ ہے ، جس کا تعلق پانچ ہزار سال سے زیادہ قدیم مالا مال ثقافتی ورثے سے ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے ووکل فار لوکل کے نعرے نے انسانی زندگیوں کو مالا مال بنانے کے بھرپور تجربے کے ساتھ بھارتی روایتی طور طریقوں کو فروغ دیا ہے۔ آیور وید کو بڑے پیمانے پر قبول کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر روایتی دواؤں کے طریقوں نے عالمی سطح پر آیوش سیکٹر کو ایک جہت فراہم کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بھارت کا آیوش سیکٹر 2023 تک عالمی سطح پر 23 ارب امریکی ڈالر تک کا ہو جائے گا ۔ آیوش کی وزارت آیوش سیکٹر کو مطلوبہ مدت کار میں اس مقصد تک پہنچنے کے قابل بنانے کے لیے متعدد اقدامات بھی کر رہی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ’’ آیوروید ویاس پیٹھ 25 سالوں سے بے لوث خدمت کرنے کے لیے مکمل طور پر عہد بستہ ہے۔ ہم نے آیوروید کے بارے میں آ گہی پیدا کرنے میں انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔ لہذا یہ نہایت ضروری ہے کہ آیوروید کی تعلیم، تحقیق، سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر کو ایک عقلی اور سائنسی جانچ کے عمل کے مطابق کیا جانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے ماہرین، ویدیاز، ادویہ ساز اور اس شعبے سے وابستہ ہر فرد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سمت میں کام کریں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔
***
ش ح۔ ش ر۔ ک ا
(Release ID: 1875737)
Visitor Counter : 107