زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی زراعت سکریٹری جناب منوج آہوجا نے شمال مشرقی خطے کے لیے وزارت زراعت کے اہم  پروگراموں اور اسکیموں کا جائزہ لیا


• جناب منوج آہوجا، سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند کی صدارت میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر (سی آئی ایچ) ، میڈزیفیما، ناگالینڈ میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی

• جناب آہوجا نے سی آئی ایچ، میڈزیفیما میں نمائش اورا سٹال کا افتتاح کیا

Posted On: 13 NOV 2022 7:21PM by PIB Delhi

جناب منوج آہوجا، سکریٹری، حکومت ہندکےمحکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے 12 نومبر 2022 کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر (سی آئی ایچ)، میڈزیفیما، ناگالینڈ میں شمال مشرقی خطے کے لیے وزارت کے اہم پروگراموں اور اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو میں ایڈیشنل سکریٹری  ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی نے شمال مشرقی خطےمیں نافذ کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں پام آئل جیسےخوردنی تیل سے متعلق قومی مشن ، خوردنی تیل کے بیجوں کے قومی مشن، باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)،  شمال مشرقی خطہ کے لیےمشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ ، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی)، فارمر پروڈیوسرس آرگنائزیشنز(ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ، قومی بانس مشن اور نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن (این بی ایچ ایم) پر توجہ مرکوز کی گئی۔شمال مشرقی خطے  کی مختلف ریاستوں نے مرکزی حکومت کی اسکیموں اور اس کے نفاذ سے متعلق صورتحال اور مسائل کو پیش کیا۔

اس میٹنگ میں پام آئل کے لیے پودے لگانے کے مواد کی عدم دستیابی کے اہم مسائل اور فنڈ کے اجرا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت کے متعلقہ جوائنٹ سکریٹری نے ریاستی حکومتوں کے محکموں کے مختلف سربراہان کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل کو بھی حل کیا۔

شمال مشرقی ریاستوں کے سکریٹری کی جانب سے اسکیموں اور تفصیلات سے متعلق یزنٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے ریاستوں کو ان کے مسائل کےحل کے لیے محکمے کے تعاون بشمول درج ذیل اقدامات کا یقین دلایا:

  1. ہر ریاست میں ایم آر ایل لیب، مٹی کی جانچ اور بیج کی جانچ کےلیے لیب کا قیام۔
  2. تجویز اور منصوبوں کی منظوری کے لیے ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی (ایس ایل ایس سی) کا بروقت انعقاد۔
  3. تمام یو سی  اور پروگریس رپورٹ بروقت جمع کرانا ۔
  4. آئی سی اے آر، ایس اے یو، کے وی کے جیسے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ جدید ترین پیداواری ٹکنالوجی اور توسیعی نظام کے ذریعہ توسیع کے لیے رابطہ قائم کرنا۔
  5. زرعی پیداوار کے لیے ویلیو چین کی ترقی۔
  6. آر کے وی وائی کے تحت انفراسٹرکچرسے متعلق  پروجیکٹ کو بروقت شروع کرنا  اور مکمل کرنا۔

جناب  آہوجا کی قیادت میں آج ایک ٹیم نے انناس کے باغات کے تحت سب سے زیادہ رقبہ والے مولووم گاؤں کے انناس کے کاشتکاروں سے بات چیت کرنے کے لیے وہاں کا دورہ کیا۔ مولووم میں انناس کے کسانوں کی پروڈیوسر کمپنی کے اراکین نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی اور گاؤں میں پروسیسنگ کی سہولت پیدا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ اضافی پیداوار کو گاؤں کی سطح پر پروسیس کیا جا سکے اور اسے صارفین کو دور دراز مقامات پر دستیاب کرایا جا سکے۔ ٹیم  نے ایم او وی سی ڈی –شمال مشرقی خطہ کے تحت ایف پی او کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جو کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا ایک بڑا اقدام ہے۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کےسکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری نے دیما پور میں بمبو ریسورس سینٹر کا دورہ کیا تاکہ بانس پر مبنی مصنوعات جیسے بانس چارکول، فرنیچر، اگربتی سازی اور بانس میوزیم کے فروغ کے لیے مرکز میں تیار کردہ سہولیات کو دیکھا جا سکے۔

افسران نے ریاست کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور نیشنل بمبو مشن کے تحت ریاستوں میں بانس پر مبنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کی تجویز پیش کی جو بانس پر مبنی زرعی جنگلات کے نظام کے حامل چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے ذریعہ معاش کو بدل سکتے ہیں۔

ٹیم نے ناگالینڈ میں شہد کی مکھیوں کے پالنے اور شہد مشن کے تحت تیار کردہ شہد کی پروسیسنگ اور جانچ کی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔ یہ سہولت ناگالینڈ میں شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کی بنیادی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جس میں چٹان کی مکھیوں، ڈنک کے بغیر شہد کی مکھیوں اور دیگر مقامی مکھیوں سے جمع کیے جانے والے مختلف قسم کے شہد کی پروسیسنگ کی جاتی ہے۔

حکومت ہندکےسکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری نے  بھی نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن کی مدد سے ناگالینڈ میں شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کی تجویز پیش کی۔

اس کے بعد ریاستی عہدیداروں نے آرگینک اے سی مارکیٹ میں نامیاتی طور پر اگائی جانے والی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے دیما پور میں تیار کردہ جدید ترین سہولت کی نمائش کی جس میں خراب ہونے والی مصنوعات کی گریڈنگ، پیکیجنگ، خشک کرنے اور کولڈ اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔ مختلف اضلاع سے آنے والی ناگالینڈ کی پیداوار کو آرگینک اے سی مارکیٹ کے ذریعہ مقامی صارفین کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

مرکزی ٹیم نے ریاست میں زراعت اور باغبانی کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیےناگالینڈ حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیومیں باغبانی کےایڈیشنل  کمشنر ڈاکٹر نوین کے پاٹلے نے وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں کے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیومیں باغبانی کے  کمشنر ،ڈاکٹر پربھات کمارنے شرکاء کا  شکریہ ادا کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-13at7.36.42PMN30E.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-13at8.06.46PM66FR.jpeg

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیوسکریٹری، جناب منوج آہوجا ، 12 نومبر 2022 کو سی آئی ایچ، میڈزیفیما، ناگالینڈ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027FP1.jpg

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیوسکریٹری، جناب منوج آہوجا ، 12 نومبر 2022 کو سی آئی ایچ، میڈزیفیما، ناگالینڈ میں ایک زرعی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00383II.jpg

حکومت ہند کے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیوکےسکریٹری ،  ایڈیشنل سکریٹری سکریٹری اور سینئرافسران کا 13 نومبر 2022 کو بمبو ریسورس سینٹر ، دیما پور ناگالینڈ کا دورہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12480

 



(Release ID: 1875706) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri