عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی ٹیم  چہرے کی تصدیق کرنے کی تکنیک کے ذریعے  ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو بڑھاوا دینے کے لئے ممبئی کے نزدیک واقع امبرناتھ کا دورہ کرے گی

Posted On: 13 NOV 2022 12:19PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان    کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو)نے  مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کے لئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دینے کو لے کر ایک ملک گیرمہم شروع کی ہے۔ اس سے قبل نومبر 2021 میں مرکزی وزیر مملکت(پی پی) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کسی بھی اینڈرائیڈ موبائل فون کے توسط سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی بڑی پہل –چہرہ تصدیق نامہ تکنیک کو شروع کیا تھا۔اب محکمہ ڈیجیٹل موڈ کے توسط سے لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دینے ا ور چہرے کی تصدیق کی تکنیک کو مقبول بنانے کے لئے ایک خصوصی ملک گیر مہم شروع کررہا ہے۔ تمام رجسٹرڈ پنشن یافتگان ایسوسی ایشنز، پنشن تقسیم کار بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس فلاحی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنشن یافتگان کے’زندگی جینے کی آسانی‘کو لے کر خصوصی کیمپ منعقد کرکے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ؍چہرہ تصدیق کرنے کی تکنیک کو بڑھاوا دیں۔

اس سلسلے میں محکمے کے تحت مرکزی سرکار کی ٹیم آئندہ بدھ(16نومبر 2022)کو مہاراشٹر کے امبر ناتھ کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کے لئے اس مہم کا انعقاد امبر ناتھ شاخ میں کیا جائے گا۔ اس میں تمام پنشن یافتگان ڈیجیٹل توسط سے اپنے زندہ ہونے کے سرٹیفکیٹ کو جمع کرنے کے لئے اس سینٹر پر جاسکتے ہیں۔

یکم اکتوبر 2022 تک کل 29لاکھ 29986 ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)جاری کئے گئے ہیں۔ اس میں سے کل 1لاکھ 52ہزار 172 پنشن یافتگان نے چہرے کی تصدیق کے لئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کا متبادل منتخب کیا ہے۔  مرکزی سرکار کے 11لاکھ 95ہزار 594 پنشن یافتگان نے ڈی ایل سی کو اپنایا ہے۔ ان میں سے مرکزی سرکار کے 96099پنشن یافتگان نے چہرہ تصدیق نامے کے ذریعے ڈی ایل سی کا متبادل چنا ہے۔

اس سے پہلے لائف سرٹیفکیٹ کو ہارڈ کاپی میں جمع کرنا پڑتا تھا، جس کے لئے بزرگ پنشن یافتگان کو بینکوں کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اب گھر میں بھی آسانی سے ایک بٹن کلک کرنے پر لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا ممکن ہوگیا ہے۔موبائل فون کے توسط سے چہرہ کے تصدیق کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرنے کے عمل میں پہلی بار آدھار نمبر، اوٹی پی کے لئے موبائل نمبر ، پی پی او نمبر اور بینک ؍ڈاک گھر میں کھاتہ نمبر کے بارے میں تفصیل ضروری ہے۔ یہ سہولت ریاستی سرکار کے ملازمین اور ریاستی ٹریزری دفتر  کی شکل میں ریاستی حکومتوں کے ملازمین  اور متعلقہ اتھارٹی کے لئے بھی دستیاب ہے۔

اس کے لئے محکمے نے تمام پنشن یافتگان سے سرکاری یوٹیوب چینل –ڈی او پی پی ڈبلیو-انڈیا آفیسل پر جانے کی درخواست کی ہے۔ یہاں چہرہ تصدیق کرنے کی تکنیک کے توسط سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے عمل کو آسان زبان میں سمجھاتے ہوئے دو ویڈیو اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔  ڈی او پی پی ڈبلیو نے تمام پنشن یافتگان سے ڈیجیٹل ذرائع سے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے سویدھا کیندر جانے کی درخواست کی ہے۔

 

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12475



(Release ID: 1875662) Visitor Counter : 106