کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی پورے ہندوستان میں ہموار کنکٹیوٹی پیدا کرے گا، عام آدمی اور صنعت کی مدد کرے گا – جناب گوئل


پی ایم گتی شکتی نقل و حمل کو تیز کرے گا، رسد کی لاگت میں کمی لائے گا، وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا– جناب گوئل

وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے – جناب گوئل

وارانسی میں پی ایم گتی شکتی ملٹی ماڈل واٹر وے سمٹ کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 11 NOV 2022 6:54PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پی ایم گتی شکتی مشن کا مقصد ہندوستان میں رابطے کے بنیادی ڈھانچے میں یکسر تبدیلی لانا ہے۔ وہ وارانسی میں 11-12 نومبر، 2022 کو حکومت ہند کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے زیر اہتمام پی ایم گتی شکتی ملٹی موڈل واٹر ویز سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔

کانفرنس کا آج اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

پی ایم گتی شکتی مشن پر بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مختلف وزارتوں کے ذریعہ شروع کئے گئے بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں کے درمیان ہم آہنگی لائے گا۔ اس مشن کے تحت حکومت کی کئی وزارتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے۔ ان میں ریلوے، سڑکیں اور شاہراہیں، پٹرولیم اور قدرتی گیس، ٹیلی کمیونی کیشن، توانائی، جہاز رانی اور شہری ہوابازی شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے پی ایم گتی شکتی مشن کے تحت اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے متعلق کئے گئے کام کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت نے پچھلے ساڑھے آٹھ سالوں میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو جاتا ہے۔ یہ صرف ان کی آگے کی سوچ اور درست رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، آج بہت سی وزارتیں مربوط طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ پی ایم گتی شکتی یوجنا کو پی ایم کی اہل قیادت اور رہنمائی میں ممکن بنایا گیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ اگر کسی ملک کو ترقی کرنی ہے تو بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ بنیادی سہولیات جیسے بیت الخلاء، پکے گھر، بجلی، ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور دیگر بہت سی چیزوں کی فراہمی میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی تعداد بھی دوگنی ہو گئی ہے۔

انھوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ شاید ہی دنیا کے کسی ملک کے پاس گتی شکتی جیسا جامع منصوبہ ہو۔ اس پروگرام کے نتیجے میں ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ قائم ہوگا، جس سے صنعت، تجارت اور عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ لاجسٹک لاگت کو کم کرے گا اور سامان کی نقل و حمل میں لگنے والے وقت میں کمی لائے گا۔ اس اسکیم میں اراضی کا ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12443

 



(Release ID: 1875392) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu