عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، حکومت ہند نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا
Posted On:
11 NOV 2022 3:02PM by PIB Delhi
محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، حکومت ہند نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کو عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔ تمام رجسٹرڈ پنشنرز ایسوسی ایشنز، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس مراکز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پنشنرز کے 'زندگی میں آسانی' کے لیے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کرکے لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ/چہرے کی توثیق کی تکنیک کو فروغ دیں۔ اس ایپی سوڈ میں مرکزی حکومت کی ایک ٹیم پریاگ راج میں پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کی طرف سے انڈر سکریٹری کی قیادت میں تھی۔ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے 11 نومبر 2022 کو ایس بی آئی، بامرولی برانچ، پریاگ راج، اتر پردیش میں ایک مہم چلائی گئی۔
یکم اکتوبر 2022 سے آج تک کے ڈی ایل سی کے اعداد و شمار یہ ہیں: کل ڈی ایل سی - 36,38,937، چہرے کی توثیق کے ذریعے کل ڈی ایل سی - 1,93,768، کل ڈی ایل سی سی جی او وی - 14,40,395، سی جی او وی کی کل ڈی ایل سی چہرے کی تصدیق کے ذریعے - 1,20,145۔
پنشن یافتگان نے مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک 92 سالہ پنشن یافتہ جناب کے سی گپتا بھی چہرے کی توثیق کے ذریعے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے آئے۔ انہوں نے اس نئی ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان پنشن یافتگان کو محکمہ کے افسران نے رہنمائی کی کہ کس طرح اپنے موبائل فون میں چہرے کی تصدیق کیلئے جیون پرمان ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے فون سے لائف سرٹیفکیٹ دیں۔ لائف سرٹیفکیٹ 60 سیکنڈ کے اندر تیار ہو جاتا ہے اور موبائل فون پر ایک لنک بھیجا جاتا ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے جسے محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود، حکومت ہند نے لیا ہے۔ انڈر سکریٹری جناب دیپک گپتا نے وضاحت کی کہ اس سے قبل جسمانی طور پر لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمر رسیدہ پنشنرز کو بینکوں کے باہر گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ اب یہ ان کے گھر سے ہی آرام کے ساتھ ایک بٹن کے کلک پر ممکن ہوا ہے۔
موبائل کے ذریعے چہرے کی تصدیق کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے عمل میں، پہلی بار آدھار نمبر، او ٹی پی کے لیے موبائل نمبر، پی پی او نمبر، بینک/پوسٹ آفس کے ساتھ اکاؤنٹ نمبر سے متعلق تفصیلات درکار ہیں۔ یہ سہولت ریاستی حکومت کے ملازمین اور ریاست کے ٹریژری آفس کے طور پر پنشن تقسیم کرنے والی اتھارٹی رکھنے والوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اس تقریب میں بینکوں، پنشنرز ایسوسی ایشنز،میٹی/ این آئی سی اوریو آئی ڈی ا ے آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مہم کی کامیابی کے لیے ان سٹیک ہولڈرز کی شرکت انمول تھی۔ انڈر سکریٹری نے تقریب کے دوران تمام نمائندوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
محکمہ آپ کے لائف سرٹیفکیٹ کو چہرے کی تصدیق کے ذریعے جمع کرانے کی مہم نومبر کے پورے مہینے میں چلا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12433)
(Release ID: 1875390)
Visitor Counter : 122