شہری ہوابازی کی وزارت
عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے بنگلور ہوائی اڈے پرنئی ٹرمنل عمارت کاافتتاح
ٹرمنل 2کو (گارڈن آف سٹی) بنگلورو کے لئے ایک تحفے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہےاور مسافریہاں’’باغ میں چہل قدمی کرنے ‘‘جیسا محسوس کریں گے
• گرین فیلڈ ہوائی اڈے کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری(پی پی پی) کی بنیاد پر بِلڈ آن آپریٹ اینڈ ٹرانسفر(بی او او ٹی)ماڈل پر لاگو کیا گیا ہے
• اس نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے پرتقریباً2470کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ تقریباً 4008ایکڑ اراضی پر24مئی2008 سے تعمیراتی کام شروع ہوا تھا
• اس ہوائی اڈے کو 17جولائی 2013کو کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طورپر از سر نو نامزدکیاگیا تھا
Posted On:
11 NOV 2022 4:10PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم نے آج بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 2کا افتتاح کیا۔ جسے تقریباً 5000کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹرمنل ہوائی اڈے کی مسافر صلاحیت کو تقریباً2.5کروڑ کی موجودہ صلاحیت سے دو گنا کرکے 6-5کروڑ مسافر فی سال کردے گا۔
ٹرمنل 2 کو بنگلوروکے گارڈن سٹی کے لئے ایک خراج عقیدت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور مسافریہاں ’’باغ میں چہل قدمی کرنے‘‘ جیسا محسوس کریں گے۔مسافر 10,000+مربع میٹر کی سبز دیواروں، ہینگنگ گارڈن اور آؤٹ ڈور باغات کے توسط سے سفر کریں گے۔ ہوائی اڈے نے پہلے ہی اپنے کمپلیکس میں قابل تجدید توانائی کے سو فیصد استعمال کے ساتھ استحکام میں ایک بینچ مارک قائم کرلیا ہے۔ٹرمنل 2کو ڈیزائن میں بنے ہوئے مستحکم اصولوں کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ پائیدار پہلوں کی بنیاد پر ، ٹرمنل 2آپریشن شروع کرنے سے پہلے یو ایس جی بی سی (گرین بلڈنگ کاؤنسل)کے ذریعے ماقبل تصدیق شدہ پلیٹینم ریٹنگ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ٹرمنل ہوگا۔ ’نورسا‘(این اے یو آر اے ایس اے)کی تھیم ٹرمنل 2کے لئے تمام کمیشن کی گئی مصوری کو متحد کرتی ہے۔مصوری کرناٹک کی وراثت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ وسیع تر ہندوستانی اخلاقیات کو ظاہر کرتی ہے۔
کل ملاکر ، ٹرمنل 2 کا ڈیزائن اور آرکیٹکچر چار رہنمااصولوں سے متاثر ہے:ایک باغیچے میں ٹرنمل، پائیداری، ٹیکنالوجی اور آرٹ و ثقافت۔ یہ تمام پہلو ٹرمنل 2کو ایک ٹرمنل کے طورپر ظاہر کرتے ہیں جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ فطرت کے قریب ہے اور تمام مسافروں کو ایک یادگار’مقام‘کا احساس کراتا ہے۔
تقریباً2470کروڑ روپےپروجیکٹ لاگت سے تقریباً 4008ایکڑ زمین پرتعمیر شدہ بنگلوروکےاس نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے پر24 مئی 2008 سے اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔ اس ہوائی اڈے کو 17جولائی 2013کو کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طورپر دوبارہ نامزد کیاگیا۔
ہوائی اڈے کی موجودہ کنکٹی وٹی +صلاحیت+پیکس کو پورا کیا جارہا ہے۔
موجودہ وقت میں بنگلور ہوائی اڈے سے 76گھریلو اور 25بین الاقوامی مقامات کو جوڑنے والی 36ایئرلائنس چلائی جارہی ہیں۔ 163535 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ٹرمنل 1(ٹی1)کی موجودہ نامزد صلاحیت 26.5ملین مسافر (ایم پی پی اے)فی سال ہے۔جسے 33.3ایم پی پی اے تک بڑھایا جاسکتا ہے۔(مالی سال 20-19 میں پیکس کو سنبھالا گیا)
مالی سال کے مطابق بنگلور ہوائی اڈے پر آمدو رفت کرنے والے مسافروں کی تفصیل:
سال
|
گھریلو مسافر (ایم پی پی اے میں)
|
بین الاقوامی مسافر (ایم پی پی اے میں)
|
مسافروں کی مجموعی تعداد(ایم پی پی اے میں)
|
مالی سال 2018
|
23.09
|
3.81
|
26.9
|
مالی سال 2019
|
28.82
|
4.48
|
33.3
|
مالی سال2020
|
27.78
|
4.58
|
32.36
|
مالی سال2021
|
10.44
|
0.46
|
10.9
|
مالی سال 2022
|
15.18
|
1.11
|
16.29
|
مالی سال2023(ستمبر 2022 تک)
|
12.32
|
1.68
|
13.99
|
مستقبل کی کنکٹی وٹی کا اندازہ اور اسی لیے نئے ٹرمنل کی ضرورت
بی آئی اے ایل کو امید ہے کہ مالی سال 2026میں سالانہ ٹریفک 50 ملین سے زیادہ ہوجائے گا اور مالی سال 2028تک یہ تعداد 60 ملین کو بھی عبور کرجائے گی۔ 255645مربع میٹر کے رقبے والے ہوائی اڈے کے نو تعمیر ٹرمنل 2میں 25ایم پی پی اے نامزد صلاحیت ہوگی، جو پیک – اسپریڈنگ اور اوسط پیکس ؍اے ٹی ایم کی بنیاد پر ٹی1+ٹی 2سے 51.5 ایم پی پی اے کی کل نامزد صلاحیت کو 60 ایم پی پی اے تک بڑھائے گی۔ بڑھی ہوائی صلاحیت مستقبل قریب میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کو پورا کرنے میں اہل ثابت ہوگی۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12436
(Release ID: 1875306)
Visitor Counter : 133