عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ  کے فروغ  کے لئے  ملک گیر مہم 

Posted On: 10 NOV 2022 1:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی عملے ،عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے   پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود  کے محکمے نے   مرکزی حکومت  کے پنشن پانے والوں کے لئے ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ  کے لئے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔ نومبر  2021  میں   مرکزی وزیر مملکت  ٖ  (پی پی ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کسی بھی  انڈرائڈ موبائل فون   کے ذریعہ  لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کی   ایک اہم  ‘‘ چہرے کی تصدیق کرنے والی تکنیک’’ کا آغازکیا تھا ۔ا ب  یہ محکمہ ڈجیٹل طریقے سے  لائف سرٹیفکیٹ کو  فروغ دینے اور   چہرے کی تصدیق والی تکنیک کو  مقبول عام بنانے کے لئے ایک خصوصی ملک گیر مہم  کا آغاز کررہا ہے۔

تمام رجسٹر ڈ  پنشن  پانے والوں کی ایسوسی ایشنوں   ،  پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں  ،  حکومت  ہند کی وزارتوں  ،  سی جی ایچ ایس   ویلنس سینٹروں   کو  ہدایت دی گئی ہے کہ وہ   پنشن پانے والوں کی  ‘‘ زندگی کو آسان بنانے ’’  کے لئے  خصوصی  کیمپ  منعقد کرکے   ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ  / فیس اتھنٹیکیشن تکنیک  کے ذریعہ لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے  کے طریق کا ر کو فروغ دیں ۔

اس سلسلے میںپنشن اور پنشن  پانے والوں کی بہبود کے محکمے میں  محترمہ  دیبورا امیش (سیکشن آفیسر )، جناب اینڈریو  زوماویہ کارتھک (سیکشن آفیس ) اور محترمہ تانیا راجپوت (کنسلٹینٹ )   کی قیادت  میں  مرکزی حکومت کی ایک ٹیم   دلی کے آر کے پورم میں   سیکٹر  -1 میں  اے جی ایم   کی سربراہی والی  آر کے پورم کی برانچ کا دورہ کریں گے ، جہاں  11 نومبر  2022  کو   اس مہم کا انعقاد کیا جائے گا اور  یہ نوئیڈا میں  یہ مہم  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے  احاطے میں  مرکزی حکومت کے پنشن پانے والوں کے لئے  12  نومبر  2022 کو منعقدکی جائے گی۔ تمام پنشن  پانے والے   ڈجیٹل ذرائع سے   اپنا لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے لئے سینٹر کا دورہ کرسکتے ہیں۔

*************

 

ش ح۔و ا ۔ رم

U-12415

 



(Release ID: 1875114) Visitor Counter : 99