وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ  کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کا جاپان دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2022 5:57PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ  (سی این ایس) ایڈمرل آر ہری کمار نے 05 سے 09 نومبر 22 تک جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔

دورے کے دوران سی این ایس نے   06 نومبر 22 کو اپنے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں یوکو سوکا کے قریب جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف)  کے  ذریعہ پیش کئے گئے  انٹرنیشنل  فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) کا مشاہدہ کیاجاپان کے وزیر اعظم جناب فومیو کشیدا کو جے ایم ایس ڈی ایف کے جہاز ایزومو پر فلیٹ ریویو کے لیے سوار کیا گیا، ان کے ساتھ شرکت کرنے والی بحری افواج کے وفود کے معزز سربراہان بھی تھے۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورٹا نے آئی ایف آر میں ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی کی۔ریئر ایڈمرل سنجے بھلا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ، ایسٹرن فلیٹ، فلیٹ ریویو کے دوران آئی این ایس شیوالک پر سوار ہوئے۔ آئی ایف آر میں ہندوستانی بحریہ کے دو دیسی ساختہ بحری جہازوں کی شرکت نے بین الاقوامی اجتماع اور شرکت کرنے والی بحری افواج کے سامنے ہندوستانی شپ یارڈز کی جہاز سازی کی مہارت کی  سب  اچھی  نمائش کی۔

آئی ایف آر کے بعد، جاپان نے ڈبلیو پی این ایس کے موجودہ صدر  کے طور پر، 07-08 نومبر  2022 کو یوکوہاما میں 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس) کی میزبانی کی۔ ہندوستانی بحریہ ڈبلیو پی این ایس میں بطور مشاہد 1998 سے شرکت کر رہی ہے۔ ڈبلیو پی این ایس، ایڈ مرل آر ہری کمار نے اصولوں پر مبنی  نظام  کی فوقیت پر زور دیا اور ہند  بحرالکاہل خطے میں  سمندری سلامتی کے لیے ’اجتماعی ذمہ داری‘ کے خیال کو فروغ دینے کے واسطے ہندوستانی بحریہ اور انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سال ایکسرسائز مالابار کے ایڈیشن کی میزبانی بھی جاپان کر رہا ہے۔ 1992 میں شروع کی گئی، ایکسرسائز مالا بار کی  اس سال 30 ویں سالگرہ ہے۔

اس خاص موقع پر، ایکسر سائز مالابار میں شریک بحری افواج کے سربراہوں نے اس مشق کے ذریعے اب تک حاصل کی گئی پیشرفت اور ایسے شعبوں کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ مشاورت کی جن پر مستقبل کے اعادہ کے دوران توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے، جس کا مقصد حصہ لینے والی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

سی این ایس نے شرکت کرنے والے ہندوستانی بحری جہازوں شیوالک اور کامورٹا کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور اس کثیرالجہتی مشق کے پیمانے اور پیچیدگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہندوستانی بحریہ کے ایک پی 8 آئی میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کو بھی مشق مالابار-2022 میں حصہ لینے کے لیے الگ سے جاپان میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایکسر سائز مالابار کے اس ایڈیشن کا سمندری مرحلہ 15 نومبر 2022 تک جاری رہے گا۔

جاپان میں سی این ایس   کی مصروفیات کثیرالجہتی  رہیں انہوں نے  ایسے دوست بیرورنی ممالک وفود کے سربراہان کے ساتھ بامعنی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں جو آئی ایف آر اور  ڈبلیو پی این ایس کے لیے موجود تھے۔ ان میٹنگوں کے دوران علیحدہ علیحدہ ممالک کے ساتھ جاری دفاعی تعاون کی  معاہدوں کی پیشرفت اور میری ٹائم ڈومین میں تعمیری تعلقات کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈ مرل  آر ہری کمار نے ان زیادہ  شدت والی کثیر جہتی میری ٹائم مشقوں  کے انتہائی پیشہ ورانہ اور کامیاب اہتمام  کے لیے جے ایم ایس ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ساکئی ریو  کی خصوصی ستائش کی ۔

سی این ایس کے جاپان کے دورے نے ہند-بحرالکاہل میں کثیرالجہتی میری ٹائم سیکورٹی تعمیرات کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا اور جاپان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔

1.jpg

 

2.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12395

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1875037) وزیٹر کاؤنٹر : 195