وزارت سیاحت

سکریٹری سیاحت نے، لندن میں ڈبلیو ٹی ایم-2022 میں پی اے ٹی اے،کے سی ای او سےملاقات کی تاکہ پی اے ٹی اےاور ہندوستان کے درمیان مشغولیت پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جا سکے


بھارت میں پی اے ٹی اے کی اگلی سالانہ سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے امکان پر بھی بات ہوئی

Posted On: 10 NOV 2022 1:39PM by PIB Delhi

کلیدی جھلکیاں

· حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت، لندن میں 07 سے 09 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم-2022)میں حصہ لے رہی ہے۔

· اس سال کی نمائش کا موضوع ہے 'دی فیوچر آف ٹریول اسٹارٹس ناؤ'۔

نئی دہلی، 10 نومبر 2022

سیاحت کی وزارت، حکومت ہند میں سکریٹری مسٹر اروند سنگھ اور ایڈیشنل سکریٹری مسٹر راکیش کمار ورما، نے پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن(پی اے ٹی اے) کی سی ای او محترمہ لز اورٹیگویرا کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں پی اے ٹی اے اور ہندوستان کے درمیان مصروفیت پر گہرائی سے بات چیت کی گئی جس میں بھارت میں اگلی سالانہ سربراہی کانفرنس کا ممکنہ انعقاد، پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ اور دیگر جی-20 سائیڈ ایونٹس میں شرکت شامل ہیں۔ حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت، لندن میں 07سے 09 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ(ڈبلیو ٹی ایم-2022)میں شرکت کر رہی ہے۔

ہندوستانی وفد میں مختلف ریاستوں کے وزرائے سیاحت کے ساتھ ساتھ وزارت سیاحت کے سینئر عہدیدار اور ہندوستانی سفر اور سیاحت کے شراکت داروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ڈبلیو ٹی ایم- 2022 میں ہندوستان کی شرکت کے دوران، ہندوستان کی مختلف سیاحتی پیشکشیں، عالمی سیاحتی صنعت کے ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس، میڈیا وغیرہ جیسےشراکت داروں کے سامنے پیش کی جا رہی ہیں۔

ہندوستانی وفد نے کاروباری صنعت کی کنفیڈریشن(سی بی آئی) کے بین الاقوامی ڈائریکٹرجناب اینڈی برول سے بھی ملاقات کی اور کاروبار/سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات اور ہندوستان کس طرح سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل ہے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00188IB.jpg

ہندوستان، سیاحت کے شعبے کے لیے اپنی ترجیحات کا اشتراک کر رہا ہے، جس میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، سیاحت کے ایم ایس ایم ایز اور مہارتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ ہندوستان ثقافت، ورثے اور روحانیت کی سرزمین ہے جہاں ہر ریاست، دنیا کو سیاحت کی اپنی منفرد پیش کش کرتی ہے۔ ہندوستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور وباکے بعد ابھرتے ہوئے رجحانات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ دسمبر 2022 سے نومبر 2023 تک ہندوستان کی آنے والی جی-2 صدارت، ہندوستان کے سیاحت کے شعبے کو، ملک کی سیاحت کی پیشکشوں کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر سیاحت کی اپنی کامیابی کی کہانیوں کو شیئر کرنے میں مدد کرے گی۔

وفد نے، برطانیہ-ہندکاروباری کونسل (یو کے آئی بی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب کیون میک کول سے بھی ملاقات کی تاکہ انہیں آئندہ ٹورازم انوسٹر سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جا سکے۔

سکریٹری جناب اروند سنگھ نے سفر اور سیاحت کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے، دولت مشترکہ کے اندر تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے، بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کانفرنس (آئی ٹی آئی سی) پینل میں شرکت کی۔

متعلقہ اسٹوریز:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1873930
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1874453
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1874750

*****

U.No.12388

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1875016) Visitor Counter : 124