وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کے پہلے سورین گرین بونڈ فریم ورک کو منظوری دی

Posted On: 09 NOV 2022 7:07PM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کے سورین بونڈ کے حتمی فریم ورک کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے گرین ہندوستان نیشنلی ڈیٹرمائنڈ کنٹریبیوشن (این ڈی سیز) نشانوں کو پورا کرنے کے لئے مزید تقویت حاصل ہوگی، جو پیرس معاہدے کے تحت منظور کئے گئے تھے۔ اس سے مجازاً گرین پروجیکٹوں میں عالمی اور گھریلو سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔


یہ فریم ورک وزیراعظم جناب نریندر مودی کے پیش کردہ پنچ امرت کے تحت ہندوستان کے عہد کے نزدیک سامنے آیا ہے، جو نومبر 2021 میں گلاسگو میں کاپ-26 میں سامنے آیا تھا۔ یہ منظوری مرکزی بجٹ 23-2022 میں مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے اس اعلان کی پاسداری میں کی گئی ہے کہ گرین پروجیکٹوں کے لئے وسائل اکٹھا کرنے کی غرض سے سورین گرین بونڈ جاری کئے جائیں گے۔


گرین بونڈز ماحولیات کے لئے سازگار اور پائیدار پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم وسیلے ہیں۔ گرین بونڈز، ریگولر بونڈز کے مقابلے کم سرمائے پر مبنی ہوتے ہیں اور فنڈز اکٹھا کرنے میں بھروسہ مندی اور پابند عہد ان کی شرط ہے۔


مندرجہ بالا حوالے میں ہندوستان کے پہلے سورین گرین بونڈز فریم ورک کو وضع کیا گیا اور فریم ورک کی شرائط کے مطابق گرین فائنانس ورکنگ کمیٹی (جی ایف ڈبلیو سی) قائم کی گئی ، جو سورین گرین بونڈز کے سلسلے میں اہم فیصلوں کی توثیق کرنے کے لئے ہے۔


اس کے علاوہ ناروے میں قائم ایک آزاد اور عالمی پیمانے پر قابل اعتماد سکنڈ پارٹی اوپینین (ایس پی او) فراہم کرنے والا ادارہ سی آئی سی ای آر او ہندوستان سے گرین بونڈز فریم ورک کی جانچ کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ خاطر خواہ مذاکرات اور تبادلۂ خیال کے بعد سی آئی سی ای آر او نے ہندوستان کے گرین بونڈ فریم ورک کو اچھی گورننس کے ساتھ میڈیم گرین کا درجہ دیا۔


رپورٹ کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

https://dea.gov.in/sites/default/files/Framework%20for%20Sovereign%20Green%20Bonds.pdf

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1874863) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu