سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شری نتن گڈکری نے شمال مشرق اور سکم میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے 3 روزہ جائزہ پروگرام میں مسائل اور پروجیکٹوں کی پیش رفت پر غور کیا
प्रविष्टि तिथि:
09 NOV 2022 6:05PM by PIB Delhi
شمال مشرقی علاقہ اور سکم میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے اپنے 3 روزہ جائزہ پروگرام کے پہلے دن، مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے، آسام، میگھالیہ، سکم اور ناگالینڈ میں، آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، وزارت اور ریاست کے سینئر افسران اور ٹھیکیداروں کے ساتھ قومی شاہراہوں پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

زمین کے حصول کے مسائل، جاری منصوبوں کی پیشرفت، مجوزہ پروجیکٹس، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال، تنازعات اور ثالثی اور ممکنہ مالیاتی مداخلتوں سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
جناب گڈکری نے تاخیر کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے 4 ریاستوں میں تاخیر سے متاثر پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا اور انہیں ٹریک پر لانے کے لیے مخصوص ہدایات جاری کیں۔

جناب گڈکری نے تمام عہدیداروں کو پروجیکٹوں کی تیزی سے تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں اعلیٰ درجے کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچہ کو تیار کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان، تال میل اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
*****
U.No.12369
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1874859)
आगंतुक पटल : 151