صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے خسرہ کے معاملوں کے پھیلنے کا اندازہ لگانے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے ممبئی میں اعلیٰ سطحی ٹیم تعینات کی
Posted On:
09 NOV 2022 7:10PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے شہر میں خسرہ کے معاملات میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کثیر ضابطہ ٹیم کو ممبئی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیم صحت عامہ کے اقدامات کو قائم کرنے میں ریاستی صحت کے حکام کی مدد کرے گی اور مطلوبہ کنٹرول اور بچاؤ کے اقدامات کو عملی شکل دینے میں سہولت فراہم کرے گی۔
ممبئی جانے والی 3 رکنی مرکزی ٹیم میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)، نئی دہلی، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی)، نئی دہلی اور علاقائی دفتر برائے صحت اور خاندانی بہبود، پونے، مہاراشٹر کے ماہرین شامل ہیں۔ اس ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر انوبھو سریواستو، ڈپٹی ڈائریکٹر، انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی)، این سی ڈی سی کر رہے ہیں۔
یہ ٹیم اس وبا کی تحقیقات کے لیے فیلڈ وزٹ بھی کرے گی اور ممبئی میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو سنبھالنے کے لیے صحت عامہ کے اقدامات، انتظامی رہنما خطوط اور پروٹوکول کے سلسلے میں ریاستی محکمہ صحت کی مدد کرے گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 12366
(Release ID: 1874817)
Visitor Counter : 138