کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے غیر ملکی تجارت کی پالیسی کے تحت برآمدات کے فروغ کی اسکیموں کے لئے ہندوستانی روپے میں بین الاقوامی ٹریڈ سیٹلمنٹ کو منظوری دی

Posted On: 09 NOV 2022 5:20PM by PIB Delhi

اس فیصلے سے ہندوستانی روپے میں بین الاقوامی تجارتی لین دین میں آسانی آئے گی



حکومت ہند نے غیر ملکی تجارتی پالیسی اور طریقہ کار ہینڈ بک میں مناسب ترمیمات کرتے ہوئے ہندوستانی روپے میں بین الاقوامی ٹریڈ سیٹلمنٹ کو منظوری دی ہے یعنی برآمد/درآمد کا سٹلمنٹ ہندوستانی روپے میں ہوگا۔ اسی کے مطابق ڈائرکٹریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ ڈی جی ایف ٹی نے اس سے قبل پیرا 2.52 (ڈی) بہ ذریعہ نوٹیفکیشن نمبر 33/2015-20 مؤرخہ 16.09.2022 سے برآمدات اور درآمدات کے سیٹلمنٹ، ان وائسنگ، ادائیگی ہندوستانی روپے میں ہوگی، جس میں آر بی آئی کا اے پی ( ڈی آئی آر سیریز) سرکلر نمبر دس، مؤرخہ گیارہ جولائی 2022 شامل ہے۔



مندرجہ بالا نوٹیفکیشن کے سلسلے میں پیرا 2.53 غیر ملکی خارجہ پالیسی کے تحت تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت برآمداتی فائدوں، رعایتوں اور برآمدات کے ضابطوں کی تکمیل کے لئے اور آر بی آئی گائڈ لائن مؤرخہ گیارہ جولائی 2022 کے مطابق برآمدات کی ادائیگی ہندوستانی روپے میں کرنے سے متعلق ہے۔


برآمدات کی گئی ادائیگیاں ہندوستانی روپے میں کئے جانے سے متعلق تازہ ترین ضابطوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔


اس کے مطابق غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت فائدے، رعایتیں، برآمداتی ضابطوں پر عمل آوری کو آر بی آئی کی گائڈ لائن، گیارہ جولائی 2022 کے زیر عمل ہندوستانی روپے میں وصولیوں تک بڑھادیا گیاہے۔ ہندوستانی روپے کو بین الاقوامی نوعیت دینے میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ پالیسی ترمیمات کی گئی ہیں تاکہ ہندوستانی روپے میں بین الاقوامی تجارتی لین دین میں آسانی ہو سکے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1874802) Visitor Counter : 216