امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ گروپورب کی تقریبات کو خصوصی اہمیت دی ہے، اسی جذبے کے تحت مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے عقیدت مندوں کے لیے بلارکاوٹ اور آرام دہ سفر کے تمام انتظامات کیے ہیں


مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے حکم پر گروپورب کے موقع پر ہندوستانی سکھ یاتریوں کے ننکانہ صاحب کے دورے کی سہولت فراہم کی

چھ نومبر 2022 کو، ایس جی پی سی، ڈی ایس جی ایم سی اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام کل 2,420 ہندوستانی سکھ یاتری اٹاری سڑک کے ذریعے 2022 کی گرو نانک جینتی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے

سچا سودا میں ننکانہ صاحب جانے والے زائرین کے لیے 10 دن (چھ سے پندرہ نومبر 2022) کا پاکستانی پلگرم ویزا جاری کیا گیا

گروپورب کے موقع پر 433 دیگر ہندوستانی سکھ یاتریوں کے ایک گروپ نے آئی سی پی ڈیرابابا نانک، امرتسر میں پوجاپاٹھ کرکے پاکستان میں سری کرتار پور صاحب گرودوارہ کا دورہ کیا

Posted On: 08 NOV 2022 7:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ گروپورب منانے کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اسی جذبے کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے عقیدت مندوں کے لیے بلارکاوٹ اور آرام دہ سفر کے تمام انتظامات کیے ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات پر گروپورب کے موقع پر ہندوستانی سکھ عقیدت مندوں کے ننکانہ صاحب کے دورے کی سہولت فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CLDN.jpg

ایس جی پی سی، ڈی ایس جی ایم سی کے تحت کل 2,420 ہندوستانی سکھ عقیدت مند گرو نانک جینتی تقریبات 2022 میں شرکت کے لیے اٹاری روڈ کے راستے 6 نومبر 2022 کو پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028B0O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YCZQ.jpg

عقیدت مندوں کو ننکانہ صاحب، سچا سودا وغیرہ کے لیے 10 روزہ پاکستانی یاتری ویزا (چھ سے پندرہ نومبر 2022 تک) جاری کیا گیا تھا اور انہوں نے بنیادی طور پر مختلف سکھ مذہبی تنظیموں سمیت ایس جی پی سی، ڈی ایس جی ایم سی، ہریانہ یاتری سکھ جتھا، سکھمنی صاحب سیوا سوسائٹی،ہریانہ کے بینر تلے سفر کیا۔ عقیدت مندوں کو 15 نومبر 2022 تک واپس جانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z1BG.jpg

مختلف سکھ تنظیموں کے جن سرکردہ رہنماؤں نے گروپورب جتھا کا حصہ بنایا،ان کی تفصیلات حسب ذیل ہے-

1. ایس جی پی سی - ماسٹر پریت سنگھ بسیر، سابق ایس جی پی سی ممبر اجنالہ

2. ڈی ایس جی ایم سی- دلجیت سنگھ، ڈی ایس جی ایم سی ممبر

3. ہریانہ یاتری سکھ جتھا - شرن جیت سنگھ گروور

4. سکھ یاتری جموں - شمشیر سنگھ

5. سکھمنی صاحب سیوا سوسائٹی، ہریانہ - گرودیپ سنگھ

6. بھائی مردانہ گروپ (فیروز پور) - سردار سوچا سنگھ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z6QU.jpg

اسی طرح، ہندوستان سے کل 433 عقیدت مندوں نے آج گروپورب کے موقع پر پوجاپاٹھ کے لیے آئی سی پی ڈیرہ بابا نانک، امرتسر کے ذریعے پاکستان میں سری کرتار پور صاحب گرودوارہ کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DXXT.jpg

عقیدت مندوں میں 429 ہندوستانی شہری اور 4 اوسی آئی  کارڈ ہولڈر شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WEBU.jpg

تمام عقیدت مند پوجاپاٹھ  کے بعد واپس آگئے ہیں۔

**********

 

ش ح ۔ ع ح

U.No: 13336


(Release ID: 1874648) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu