وزارت سیاحت
ہندوستان نے اندرون ملک سیاحت کی بحالی کو تیز کرنے کے لیے لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم)- 2022 میں شرکت کی
Posted On:
08 NOV 2022 1:51PM by PIB Delhi
کلیدی جھلکیاں
*سکریٹری سیاحت اور برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نے ڈبلیو ٹی ایم - 2022 میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا۔
*ڈبلیو ٹی ایم کے ہندوستانی پویلین میں 20 سے زیادہ شرکاء شامل ہوئے
*اس سال کی نمائش کا تھیم 'دی فیوچر آف ٹریول اسٹارٹس ناؤ' ہے۔
*ڈبلیو ٹی ایم میں ہندوستان کی پائیداری کے ساتھ ہندوستان کو کثیر مصنوعات کے طور پر اور سال بھر کی منزل کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔
وزارت سیاحت، حکومت ہند , لندن میں, 7 سے 9 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ(ڈبلیو ٹی ایم) 2022 میں شرکت کر رہی ہے جو سب سے بڑی بین الاقوامی سفری نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اس سال کی نمائش کا تھیم 'The Future of Travel Starts Now' ہے۔ ڈبلیو ٹی ایم میں ہندوستان کی شرکت اہم ہے تاکہ ان باؤنڈ سیاحت کی بحالی کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح تک لے جا سکیں۔
وزارت سیاحت نے نمائش میں شرکت کے لیے 650 مربع میٹر کی جگہ لی ہے، جس میں 20 سے زیادہ شرکاء انڈین پویلین کے آس پاس ہیں۔ ہندوستانی پویلین کا باضابطہ افتتاح جناب اروند سنگھ، سکریٹری، وزارت سیاحت، حکومت ہند اور برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نے جناب وکرم ڈوریسوامی نے کیرالہ، اڈیشہ، کرناٹک، مہاراشٹر، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے وزرائے سیاحت کی موجودگی میں کیا۔ہندوستان کے انڈیا پویلین کا افتتاح ربن کاٹ کر ، شمع روشن کرکے، گنیش وندنا اور سکریٹری وزارت سیاحت کے خیرمقدمی کلمات اور برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کے استقبالیہ خطبہ کے ساتھ کیا گیا۔
افتتاح کے بعد ہندوستانی وفد اور شرکاء نے ہندوستانی پویلین اور مختلف حصہ لینے والی ریاستوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے بوتھس کا دورہ کیا۔پورے دن کے دوران، انکریڈیبل انڈیا نے مختلف ثقافتی پرفارمنسز، یوگا سیشنز، ہینا اور یقیناً بالی ووڈ ڈانس پرفارمنس کا اہتمام کیا۔ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری نے مستقبل کے اسٹیج پر منعقدہ "ذمہ دار سیاحت کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ" اور "اگلے بحران کی تیاری: پائیداری کے مرحلے، ڈبلیو ٹی ایم وینیو" پر منعقدہ سیشن میں شرکت کی۔
بعد ازاں جناب اروند سنگھ سکریٹری اور جناب راکیش کمار ورما ایڈیشنل سکریٹری، سیاحت کی وزارت نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اے بی ٹی اے کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب راکیش کمار ورما نے سیاحتی تجارت(ٹریول ٹریڈ) اور میڈیا کے ساتھ میٹنگیں کیں اور انہیں وزارت سیاحت کے ذریعہ وبائی امراض کے بعد سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
پہلے دن میں ڈبلیو ٹی ایم میں ہندوستان کی شرکت کی جھلکیاں کاپر چمنی، ویسٹ فیلڈ مال میں انڈیا ایوننگ تھی۔ انڈیا ایوننگ کے مدعو افراد ہندوستان اور برطانیہ اور ہندوستانی ڈائاسپورا سے ٹریول ٹریڈ کے ممبر تھے۔ 7 نومبر، 2022 کو انڈیا ایوننگ نے ڈبلیو ٹى ایم 2022 میں حصہ لینے والے مختلف ریاستی حکومتوں کے وزرائے سیاحت اور سکریٹریز کی شرکت کا مشاہدہ کیا۔ انڈیا ایوننگ نے ہندوستان کو ایک کثیر مصنوعات کے طور پر اور سال بھر کی منزل کو پائیداری کے ساتھ فروغ دینے کے لیے بات چیت اور گفتگو کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12321
(Release ID: 1874500)
Visitor Counter : 192