کانکنی کی وزارت

تیرہ پرائیوٹ ایجنسیاں معدنیات کی تلاش کے لئے تسلیم کی گئیں

Posted On: 08 NOV 2022 9:33AM by PIB Delhi

مائنز اینڈ مائنرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایم ایم ڈی آر، ترمیم شدہ ایکٹ 2021 کے مطابق، پرائیوٹ ایجنسیاں بھی کیو سی آئی این اے بی ای ٹی سے باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے بعد معدنیات کے شعبے کی تلاش کے کام میں حصہ لے سکتی ہیں۔  اب تک، 13 پرائیوٹ ایجنسیوں کو تسلیم کیا گیا  اوربعد میں مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹیفائیڈ کیا گیا ۔ سرکاری ایجنسیاں جومعدنیات کی تلاش میں مصروف کار ہیں، ان کی کل تعداد 22 ہے۔

منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل)، این ایم ای ٹی فنڈنگ کے ذریعے معدنیات کی تلاش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ تلاشی کے جاری کاموں کے علاوہ، ایم ای سی ایل،قابل عمل بلاکوں کے لئے رپورٹ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے کے لئے ریاست کے ڈی جی ایم / ڈی ایم جیز کو مشاورتی خدمات فراہم کررہا ہے۔ ایم ای سی ایل ، راجستھان کی ریاستی حکومت کے ساتھ راجستھان کے مغربی حصے میں پوٹاش کے ذخائر  کو قابل عمل بنانے کا   مطالعہ (فیزبلٹی اسٹڈی)کرنےمیں بھی  مصروف ہے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:12314



(Release ID: 1874428) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil