وزارت اطلاعات ونشریات
آل انڈیا ریڈیو کے تمام تجارتی سرگرمیوں کے لئے براڈکاسٹ ایئر ٹائم شیڈیولر (بیٹس) کا نفاذ
Posted On:
07 NOV 2022 7:12PM by PIB Delhi
پرسار بھارتی کے تجارتی سرگرمیوں کو آسان اور خودکار بنانے کے لئے پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب مینک اگروال اور پرسار بھارتی کے رُکن (مالیہ) جناب ڈی پی ایس۔ نیگی، نے 7 نومبر 2022 کو پرسار بھارتی سیکریٹریٹ میں آل انڈیا ریڈیو کے تمام تجارتی سرگرمیوں کے لئے ایک مکمل طور پرمربوط ٹریفک اور بلنگ ایپلیکیشن سافٹ ویئر ‘‘براڈکاسٹ ایئر ٹائم شیڈیولر (بیٹس)’’ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب مینک اگروال نے کہا کہ ‘‘ آل انڈیا ریڈیو نے بہتر خدمات کے لئے مربوط نظام کو اپنا لیا ہے۔ بیٹس پورے کام کاج میں شفافیت لا سکتا ہے اور پورے تجارتی کاموں کو نہایت مؤثر بنا سکتا ہے۔ یہ مختلف مراحل پر بکنگ، بلنگ اور ادائیگی کی رسیدوں وغیرہ کی نگرانی کی اجازت دیتا ہے اور سسٹم مختلف رپورٹس فراہم کر سکتا ہے جو بہت سارے انتظامی فیصلے کرنے کیلئے بہت ضروری ہیں۔ ایپ موبائل پر بھی دستیاب ہے۔ سافٹ ویئر مینو پر مبنی انٹرپرائز ہے جسے آل انڈیا ریڈیو کی ضرورت کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس طرح اسے مزید کارآمد اور مفید بنایا گیا ہے۔
جناب ڈی پی ایس نیگی نے یہ بھی کہا کہ ‘‘بیٹس کے مکمل نفاذ کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوگا کہ قابل وصول انتظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ محصول کو رساؤ سے بچایا جائے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض 100 فی صد آمدنی کی یقین دہانی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آل انڈیا ریڈیو کی تاریخ میں بیٹس کا آغاز ایک عظیم سنگ میل ہے۔
بیٹس آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ فراہم کردہ ہے اور اس میں درج ذیل اہم خصوصیات ہیں:
الف) ایک مرکزی ڈیٹا بیس کے ذریعے متعدد اسٹیشنوں پر اشتہاری آرڈرز کے شیڈولنگ اور بلنگ کا انتظام کرنا۔
ب) ریلیز آرڈر کے اندراج سے لے کر سنگل یا ملٹی انوائس بلنگ تک ٹھیکے بغیر کسی رکاوٹ کے ہینڈل کئے جاتے ہیں۔
ج) آپریشنل کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور لاگت میں کمی لاتا ہے۔
د) ٹریفک ٹیم کو اسپاٹس کی منصوبہ بندی، شیڈولنگ اور بلنگ کے لئے ایک لچکدار حل فراہم کرکے میڈیا سیلز ٹریفک تنظیم کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔
ہ) اکاؤنٹ کے درجہ بندی، مختلف پیکیج اور مصنوعات، قیمتوں کا تعین کرنے کے منصوبے، مواد کے حقوق کے انتظام، اشتہار کی خودکار بکنگ کے علاوہ بلک ڈیلز، چارجز، اور بلنگ سائیکل انوائسنگ پر پیش کردہ رعایتوں کے ذریعے درست بلنگ کو مؤثر طریقے سے یقینی بناتا ہے۔
و) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مربوط ادائیگی گیٹ وے کے ذریعے ادائیگی کی کارروائی اور وصولیابی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1874411)
Visitor Counter : 159