بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) چارجنگ کے لیے بنیادی ڈھانچے میں ترمیم - نظرثانی شدہ جامع رہنما خطوط اور معیارات جاری کیے

Posted On: 07 NOV 2022 6:12PM by PIB Delhi

پبلک چارجنگ اسٹیشنوں میں سروس چارجز کی پری پیڈ وصولی کی خصوصیت ہوگی جس میں دن کے وقت کے نرخ اور شمسی اوقات میں رعایت ہوگی

سینٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی (سی ای اے) کے تحت ایک کمیٹی ریاستی حکومت کے لئے لگائے جانے والے سروس چارجز کی زیادہ سے زیادہ حد کی سفارش کرے گی

یہ کمیٹی سروس چارجز کے ساتھ ساتھ شمسی اوقات کے دوران چارج کرنے پر دی جانے والی رعایت کے لیے ’’دن کے وقت کی شرح‘‘ کی بھی سفارش کرے گی

 

بجلی کی وزارت نے14 جنوری 2022  کو وزارت کی طرف سے جاری کردہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے لیے نظرثانی شدہ جامع رہنما خطوط اور معیارات میں ترمیم جاری کی ہے۔

ان رہنما خطوط میں درج ذیل اضافے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:

 (اے)۔ عنوان کے تحت 3. پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر (پی سی آئی) کے ضروریات، پیرا 3.1 (xi) کو ذیل میں شامل کیا گیا ہے:

xi۔ پبلک چارجنگ اسٹیشنوں میں دن کے وقت کے نرخوں کے ساتھ سروس چارجز کی پری پیڈ وصولی اور شمسی اوقات کے لیے رعایت کی خصوصیت ہوگی۔

 (بی)۔ عنوان "8. پی سی ایس  پر سروس چارجز" کے تحت پیرا 8.3 کو حسب ذیل شامل کیا گیا ہے:

8.3 سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے تحت ایک کمیٹی وقتاً فوقتاً ریاستی حکومت کو اوپر پیرا 8.2 کے تحت لگائے جانے والے سروس چارجز کی زیادہ سے زیادہ حد کی سفارش کرے گی۔ یہ کمیٹی سروس چارجز کے ساتھ ساتھ شمسی اوقات کے دوران چارج کرنے پر دی جانے والی رعایت کے لیے "دن کی شرح کے وقت" کی بھی سفارش کرے گی۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12299



(Release ID: 1874408) Visitor Counter : 134