ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں: جموں و کشمیر میں طلبا، کاروباری افراد سے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے کہا
Posted On:
07 NOV 2022 6:31PM by PIB Delhi
نوجوان ہندوستانیوں کو ایسی مہارتیں حاصل کرنی چاہئیں جو عالمی مہارت کے تقاضوں کے مطابق ہوں: وزیر مملکت چندر شیکھر
وزیر مملکت نے رامبن ضلع کی ہنرمندی کی ترقی کے منصوبے کا جائزہ لیا، روزگار میلے کا افتتاح کیا
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ نوجوان ہندوستانیوں کو روزگار یا/اور کاروباری مواقع کے لیے موزوں رہنے کے لیے، بدلتے وقت کے مطابق خود کو ہنر سے لیس کرنا چاہیے۔
ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل سے متعلقہ ہنر کا ہونا بھی ضروری ہے تاکہ جاب مارکیٹ یا صنعت کاری کے شعبوں میں مسابقتی رہنا آسان ہو، وزیر موصوف نے رامبن ضلع کے چندر کوٹ کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج میں طلبا اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
.
یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچا کہ ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں بھی تمام نوجوان ہندوستانیوں کو نئے ہندوستان میں بہت سے مواقع حاصل کرنے کے لیے ہنر تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، جناب چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت اب 5000 مہارتوں کے پروگرام پیش کر رہی ہے – مختصر اورطویل مدتی دونوں جس سے طلبا/ نوجوان کاروباری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے اور نئے، مستقبل کے کورسز شامل کیے گئے ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی ماحول کے ساتھ مہارت کے تقاضے بدل جائیں گے۔
اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ترقی کے لیے وزیر اعظم کا نقطہ نظر سب کا ساتھ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس رہا ہے، جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ان کی قیادت میں، نیا ہندوستان دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں اچھی طرح ترقی کر رہا ہے، جس کا مقصد 2026 تک ایک ٹریلین امریکی ڈالر ڈیجیٹل معیشت/ پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
انھوں نے پولی ٹیکنک کالج کے طلبا اور عملہ کے ارکان کے ذریعہ منعقدہ ہنر کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور ٹیک، آٹوموٹیو، الیکٹرانکس مصنوعات سے لے کر ریاست کے روایتی آرٹ / دستکاری کی اشیا تک جدید نمائشوں سے متاثر ہوئے۔
بعد میں رامبن میں، جناب راجیو چندر شیکھر نے ایک ملازمت میلے کا افتتاح کیا جس میں انھوں نے ملازمت کے متلاشیوں اور بھرتی کرنے والوں دونوں سے بات چیت کی جو وہاں موجود تھے۔ انھوں نے اہل امیدواروں میں آفر لیٹر اور تربیت کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہاں چھ مہینوں میں منعقد ہونے والا اگلا ملازمت میلہ سائز میں تین گنا بڑا ہو گا جس میں مزید کئی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ، ہم پبلک سیکٹر یونٹس سے درخواست کریں گے کہ وہ مقامی طور پر دستیاب ہنر مند ٹیلنٹ کو لازمی طور پر جذب کریں۔
اس کے بعد وزیر موصوف نے رامبن ضلع کے ہنرمندی کی ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا جس کے بارے میں انھیں رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر جناب مسرت اسلام نے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ جناب چندر شیکھر نے عہدیداروں کے ساتھ مقامی طور پر دستیاب مواقع کے ساتھ ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر موصوف نے رامبن میں ایک تقریب میں خصوصی طور پر معذور مستحقین میں موٹر سائیکل اور اسکوٹی کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں ان کے ذریعہ ممکن/ تیجسونی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو گاڑیوں کی چابیاں بھی دی گئیں۔
اس سے قبل، وزیر موصوف آج صبح جموں پہنچے جہاں ریاستی حکومت اور اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا جن میں جناب سدرشن، ڈائریکٹر، اسکل ڈیولپمنٹ اور جناب ایس سنتھیملانا، ریجنل ڈائریکٹر، آر ڈی ایس ڈی ای شامل تھے۔
************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 12304
(Release ID: 1874405)
Visitor Counter : 155