سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش میں 1261 کروڑ روپے کی لاگت سے  پانچ قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Posted On: 07 NOV 2022 2:34PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہ راہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مدھیہ پردیش کے منڈلا میں 1261 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 329 کلومیٹر طوالت والی 5 قومی شاہ راہوں  کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ جناب  شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے، وزیر مملکت جناب گوپال بھارگو جناب بساہولال سنگھ کے علاوہ  پارلیمانی و اسمبلی اراکین  اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

image001X8CN.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ منڈلا اور کانہا نیشنل پارک کی قدرتی خوبصورتی نے ہمیشہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان سڑکوں کی منصوبہ بند تعمیر سے اس علاقے اور اس کے جنگلاتی مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ پروجیکٹ منڈلا کو جبل پور، ڈنڈوری، بالاگھاٹ اضلاع سے اچھی طرح سے جوڑ دیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ان راستوں کی تعمیر سے پنچ مڑھی، بھیدا گھاٹ اور امرکانتک جیسے مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ جبل پور سے امرکانتک کے راستے بلاس پور، رائے پور اور درگ جانے والی ٹریفک میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریبی علاقوں اور ریاستوں سے زرعی اور صنعتی مصنوعات کی نقل و حمل میں سہولت فراہم ہو گی اور اس طرح وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

image002LBN7.png

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ہماری حکومت مدھیہ پردیش کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے رُخ پر مسلسل آگے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1874317) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati