ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے جی آر اے پی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا


جی آر اے پی کا مرحلہ IV پورے این سی آر میں فوری اثر سے منسوخ کر دیا گیا

اسٹیج I اور اسٹیج II کے ساتھ جی آر اے پی کا مرحلہ III، جاری رہے گا

​​​​​​​آنے والے دنوں میں دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کا امکان ہے

Posted On: 06 NOV 2022 7:34PM by PIB Delhi

گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے مرحلہ IV کی درخواست کے بعد پچھلے کچھ دنوں میں دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری کے پیش نظر، فضائی کمیشن کے جی آر اے پی کے تحت کارروائی کرنے کے لئے ذیلی کمیٹی این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں سی اے کیو ایم نےآج صورتحال کا جائزہ لینے اور 3 نومبر 2022 کو پورے قومی راجدھانی خطہ میں نافذ کردہ جی آر اے پی  کے مرحلہ IV کے تحت سخت کارروائیوں پر مناسب مطالبہ کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی۔

دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز (معیار)کا جامع طور پر جائزہ لیتے ہوئے، کمیشن نے نوٹ کیا کہ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کے معیار میں کسی بھی قسم کی کمی کا اشارہ نہیں ہے، اس کے پیش نظر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کی جائے  اور پورے این سی آر میں فوری اثر کے ساتھ جی آر اے پی کے اسٹیج IV کو ابھی مزید منسوخ کیا جائے ۔ جی آر اے پی کی ذیلی کمیٹی نے 3 نومبر 2022 کو منعقدہ اپنی آخری میٹنگ میں پورے این سی آر  میں جی آر اے پی کے مرحلہ IV کو نافذ کیا اور6 نومبر 2022کو اس کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ذیلی کمیٹی نے اپنی سابقہ ​​میٹنگوں میں بالترتیب5اکتوبر 2022، 19 اکتوبر 2022، 29 اکتوبر 2022 اور 3نومبر 2022 کو جی آر اے پی کے مرحلہ I، مرحلہ II، مرحلہ III اور مرحلہ IV کے تحت کارروائیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ذیلی کمیٹی نے آج کی میٹنگ میں خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ دہلی کے موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کے لیے آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشین گوئیوں کا جائزہ لیا اور ذیلی مشاہدہ پیش کیا:

جی آر اے پی ایک ہنگامی رسپانس ایکشن پلان ہے جس کی تشکیل این سی آر میں ہوا کے معیار کے منفی منظرنامے کے مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

دہلی اے کیو آئی 'شدید +' زمرہ (اے کیو آئی > 450) کے قریب ہونے کے تناظر میں، اے کیو آئی کی پیشین گوئیوں کی بنیاد پر جی آر اے پی مرحلے-IV کی کارروائیاں3 نومبر 2022 کو شروع کی گئیں۔

 پیشین گوئیوں نے 5 سے 6 نومبر 2022 کے آس پاس نمایاں بہتری کا بھی اشارہ کیا، اس لیے ذیلی کمیٹی نے جی آر اے پی کے اسٹیج-IV کا آغاز کرتے ہوئے، 6 نومبر 2022 کو صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

6 نومبر، 2022 کے لیے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 339 ('بہت ناقص اور خراب' زمرہ) کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں بہتری کی آئی آئی ٹی ایم/ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذیلی کمیٹی ہوا کے معیار کے منظرنامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً ریکارڈ کیے گئے ہوا کے معیار اور اس اثر کے لیے ایم/ آئی ایم ڈی کی جانب سے کی جانے والی پیشین گوئیوں کے مطابق مناسب فیصلے لے سکتی ہے۔

مزید برآں، کمیشن نے ایک بار پھر این سی آر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کو لاگو کرنے میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں مذکور اقدامات پر عمل کریں۔

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایک صاف ستھرے سفر کا انتخاب کریں - کام کرنے جانے کے لیے سواری کا اشتراک کریں، یا پبلک ٹرانسپورٹ یا پیدل یا سائیکل کا استعمال کریں  ۔

وہ لوگ، جن کی پوزیشنیں گھر سے کام کرنے کی اجازت دیتی ہیں، گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ حرارتی مقصد کے لیے کوئلہ اور لکڑی کا استعمال نہ کریں۔ گھر کے انفرادی مالکان کھلے جلنے سے بچنے کے لیے حفاظتی عملے کو الیکٹرک ہیٹر (سردیوں کے دوران) فراہم کر سکتے ہیں۔

سفر جہاں بھی ممکن ہو کم کریں اور ایک ہی وقت میں متعدد کام انجام دیں۔

 این سی آر اور ڈی پی سی سی کے جی آر اے پی اور آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بیز) کے تحت اقدامات کو لاگو کرنے کے لئے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں کو این سی آر  میں جی آر اے پی کے تحت مرحلہ I، مرحلہ II اور مرحلہ III کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 جی آر اے پی کا نظر ثانی شدہ شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور caqm.nic.in کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

****

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12261


(Release ID: 1874169) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada