ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کے 27ویں اجلاس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ پہنچے
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کے 27ویں اجلاس (کوپ 27) کو کوپ آف ایکشن ہونا چاہئے: جناب یادو
آب و ہوا کی تبدیلی سے لڑنے کے پائیدار طریقوں پر غور
پی ایم مودی کے مشن لائف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
Posted On:
05 NOV 2022 10:51PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو، جو 6-18 نومبر، 2022 کو ہونے والے آب و ہوا میں تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کے 27ویں اجلاس (کوپ 27) میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، آج مصر کے شرم الشیخ پہنچے۔
مرکزی وزیر ماحولیات جناب یادو نے کہا کہ ’’دنیا موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے پائیدار طریقوں پر غور کرنے کے لئے جمع ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کے 27ویں اجلاس (کوپ 27) کو کوپ آف ایکشن ہونا چاہئے جس کے کلیدی ڈیلیوری اہلیت میں موسمیاتی مالیات، موافقت اور نقصان اور نقصان کے نتائج کی وضاحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
میٹنگ میں ہندوستان لائف اسٹائل برائے ماحولیات کے منتر پر تبادلہ خیال کرے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کا وضع کردہ ہے۔ مشن لائف عالمی برادری کو یاد دلائے گا کہ کوپ 27 کو پائیدار ترقی کے فراموش شدہ اہداف (ایس ڈی جی-12) پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشن لائف کے بارے میں
لائف اسٹائل برائے ماحولیات کا تصور وزیراعظم نے یکم نومبر 2021 کو گلاسگو میں کوپ 26 میں پیش کیا تھا۔ 5 جون 2022 کو عالمییوم ماحولیات کے موقع پر ہندوستان نے لائف گلوبل موومنٹ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم، محققین اور نئی صنعتوں کو ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایسے مخصوص اور سائنسی طریقوں کے بارے میں سوچنے کے لئے مدعو کیا جن میں اجتماعی کارروائی کی مکمل صلاحیت موجود ہو۔ اس تحریک کو عالمی رہنماؤں کی ریکارڈ حمایت حاصل ہوئی۔
مشن لائف لائف کے خیالات اور نظریات پر عمل کرے گا۔ یہ عمل ایک مشن موڈ، سائنسی اور قابل پیمائش پروگرام کے ذریعہ کیا جائے گا اور یہ آب و ہوا میں تبدیلی پر بات چیت کے لئے ہندوستان کے عزم کا مظہر ہو گا۔
مشن لائف کم از کم ایک ارب ہندوستانیوں اور دیگر عالمی شہریوں کو متحرک کرنے کے مقصد کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے جس کا مقصد 2022 سے 2027 کے عرصے میں ماحولیات کے تحفظ اور تحفظ کے لئے انفرادی اور اجتماعی اقدام کرنا ہے۔ درونِ ہند تمام دیہات اور شہری بلدیاتی اداروں میں سے کم از کم 80 فی صد کو 2028 تک ماحول دوست بنانا مقصود ہے۔
مزید حوالے:
مشن لائیف ای دستاویزیہاں پڑھیں: .
https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2022-10/Brochure-10-pages-op-2-print-file-20102022.pdf
مشن لائف کے آغاز سے متعلق پریس ریلیزیہاں حاصل کی جا سکتی ہے:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1869550
مزید معلومات کے لئے:
ہم سے رابطہ کریں:
envforestpib[at]gmail[dot]com
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1874098)
Visitor Counter : 257