وزارت اطلاعات ونشریات

#آئی ایف ایف آئی کب ہے؟

Posted On: 05 NOV 2022 4:55PM by PIB Delhi

#دی ورلڈ آف فلمس، 5 نومبر، 2022

کب؟ آئی ایف ایف آئی؟ اگر آپ ہمارے جیسے نہیں ہیں، تو آپ پوچھ رہے ہوں گے کہ آئی ایف ایف آئی کیا ہے؟ اگر آپ خود کو یہ پوچھتے ہوئے پاتے ہیں، تو ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پیارے قارئین، اس مخفف کا مطلب ہے ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول۔

#آئی ایف ایف آئی کیا ہے؟ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ، #آئی ایف ایف آئی کیوں؟

1952 میں قائم شدہ، آئی ایف ایف آئی ایشیا کے سب سے اہم فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ ہر سال منعقد کیا جانے والا یہ میلہ، فی الحال سیاحتی ریاست گوا میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا خیال فلموں، ان کی کہانیوں اور ان کے پیچھے موجود لوگوں کا جشن منانا ہے۔ ایسا کرکے، ہم فلموں کے تئیں پیار اور محبت کو پروان چڑھانے، انھیں فروغ دینے اور پھیلانے، لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے؛ اور انفرادی اور اجتماعی بہتری کی نئی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کا مقصد دنیا کے سینما کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس سے وہ فلمی فن کی عمدگی کو پیش کر سکیں۔ اسی طرح مختلف قوموں کی فلمی ثقافتوں کو ان کے سماجی اور ثقافتی اخلاقیات کے تناظر میں سمجھنا اور اس طرح دنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اور ہاں، یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ یہ میلہ حکومت کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کا انعقاد ہر سال وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، گورنمنٹ آف گوا، میزبان ریاست کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز (ڈی ایف ایف) عام طور پر فیسٹیول کی سربراہی کر رہا ہے، فلم میڈیا یونٹس کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں، این ایف ڈی سی نے فیسٹیول کے انعقاد کا انتظام سنبھال رکھا ہے۔

#آئی ایف ایف آئی کب ہے؟

آئیے، ہم پھر اسی سوال پر واپس چلتے ہیں جہاں سے ہم نے شروع کیا تھا۔ لہذا، اگر آپ آئی ایف ایف آئی کے بارے میں پہلے ہی جانتے تھے، یا کم از کم اب آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ تو، اب آپ اس فیسٹیول کے منتظمین سے سب سے بنیادی سوال بنیادی سوال پوچھنا چاہیں گے۔ یقیناً، آئی ایف ایف آئی ہر سال 20 سے 28 نومبر کے دوران منعقد ہوتا ہے، آپ کہیں گے، کیا ہم یہ نہیں جانتے؟ کیا ہمیں یہ پہلے سے معلوم نہیں ہے؟ پھر یہ سوال، وہ بھی فیسٹیول کے منتظمین سے کیوں؟

ٹھیک ہے، پیارے فلم شائقین، سنیما کے شائقین، فن کے ماہرین اور زندگی کا جشن منانے والے، کیا بنیادی سوالات سب سے زیادہ دلچسپ اور اہم نہیں ہوتے ہیں؟ اس کے علاوہ، خاص طور پر سرکاری ملازمین کی حیثیت سے ہمیں جو عظیم فن کے جشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ درست جوابات کا ہونا ہی کافی نہیں ہے۔ آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اچھے اور بہتر جوابات حاصل کرنا کہیں زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔ درست جواب ملنے کا اعتماد ہمیں مزید دریافت کرنے سے روک سکتا ہے، یہ بہتر، شاید زیادہ درست، جوابات اور اس سے بھی بہتر سوالات کی راہ میں حائل ہو سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

آئیے آپ سے سنتے ہیں! بہترین جواب ایک دلچسپ انعام حاصل کرتا ہے…

اس جذبے کے ساتھ، ہم اس سوال پر عوامی ردعمل کا خیر مقدم کریں گے جس پر ہم غور کر رہے ہیں: #آئی ایف ایف آئی کب ہے؟ آپ ہمیں اپنے جوابات iffi-pib[at]nic[dot]in پر بھیج سکتے ہیں۔ مزید بہتر یہ ہوگا کہ انھیں ٹویٹ کرکے دنیا کے ساتھ اشتراک کریں (#WhenIsIFFI ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا یاد رکھیں، تاکہ ہم آپ کے جواب سے محروم نہ ہوں)۔

یاد رکھیں کہ ہم نے آپ سے کیا کہا تھا، ہم اچھے اور بہتر جوابات کی تلاش میں ہیں، نہ کہ صرف درست جوابات۔ اور ہم آپ کو بتا دیں کہ، ہم ای میل اور ٹویٹر کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو دیکھیں گے اور ایک بہترین جواب کا انتخاب کریں گے۔ اور جس شخص نے یہ جواب بھیجا ہوگا اسے ہماری طرف سے ایک دلچسپ انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ، اگر آپ آئی ایف ایف آئی میں شرکت کے لیے گوا تشریف لا رہے ہیں، جس کی ہمیں امید ہے، تو آپ یہ انعام ہم سے ذاتی طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اور ہاں، زندگی کی بہت سی پیشکشوں کی طرح، یہ ایک محدود مدت کی پیشکش ہے، جو 13 نومبر 2022 کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 11.59.59 بجے تک قابل قبول ہے۔

[53ویں آئی ایف ایف آئی کی تمام متعلقہ اپ ڈیٹس فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org، پی آئی بی کی ویب سائٹ (pib.gov.in) پر، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر IFFI کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔]

ہمارے ساتھ بنے رہیں، آئیے ہم سینما کے جشن کا جام پیتے رہیں… اور اس کی خوشی بھی بانٹتے رہیں۔

                                        **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12234



(Release ID: 1874004) Visitor Counter : 188