وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایڈمرل آر ہری کمار، سی این ای کا دورۂ جاپان

Posted On: 05 NOV 2022 10:42AM by PIB Delhi

 چیف آف نیول اسٹاف(سی این ایس) ایڈمرل آر ہری کمار، 05 سے 09 نومبر 2022 تک جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ یوکوسوکا میں 06 نومبر 2022 کو اس کے قیام کی 70ویں سالگرہ منانے کے لیے جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کی جانب سے کئے جانے والے بین الاقوامی فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) کا مشاہدہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران وہ سی این ایس، ڈبلیو پی این ایس کے موجودہ صدر کے طور پر ، مغربی بحرالکاہل بحری سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس) کی مشاہد بحریہ میں سے ایک ہونے کے ناطے ،  یوکوہاما میں 07 سے 08 نومبر 2022 کو جاپان کی میزبانی میں منعقد کی جارہی 18ویں ڈبلیو پی این ایس میں شرکت کریں گے۔

 آئی ایف آر اور ڈبلیو پی این ایس کے دوران ، ہندوستان اور ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی کرنے کے علاوہ، وہ آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کی شرکت کے ساتھ، یوکوساکا میں منعقد ہونے والی ’مشق مالابار‘ ، کے 2022 ایڈیشن کے افتتاح کے لیے بھی شرکت کریں گے۔ 1992 سے شروع کی گئی یہ  اس سال مشق مالابار کی تیسری سالگرہ کی سال ہے۔

ایڈمرل آر ہری کمار، ا ٓئی ایف آر، ڈبلیو پی این ایس اور مالابار میں حصہ لینے والے تقریباً 30 ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور دیگر سربراہان وفود کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز شوالک اور کامورتا آئی ایف آر اور مشق مالار-2022 میں حصہ لینے کے لیے 02 نومبر 2022 کو جاپان کے یوکوسوکا پہنچ گئے ہیں۔ ان کثیر القومی تقریبات  میں ہندوستانی بحریہ کے دیسی ساختہ جہازوں کی موجودگی، ایک بڑے بین الاقوامی اجتماع کے دوران ہندوستانی شپ یارڈس کی جہاز سازی کی صلاحیتوں کی نمائش کا ایک موقع ہوگی۔

سی این ایس کا دورۂ جاپان، جاپان کے اعلیٰ سطح کے دو طرفہ دفاعی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی مصروفیات میں ہندوستانی کی فعال حمات اور شرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AdmRHariKumarCNSF2Z6.jpeg

*****

U.No.12241

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1873902) Visitor Counter : 183