وزارات ثقافت
راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی ڈانس ڈرامہ05 اور 06 نومبر کو سینٹرل وسٹا میں’ناری سمان‘ کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا
Posted On:
05 NOV 2022 10:44AM by PIB Delhi
راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی ایک ڈانس ڈرامہ، جنہیں جدید ہندوستانی معاشرے کا بانی کہا جاتا ہے، کا انعقاد 05 اور 06 نومبر 2022 کی شام کو کرتویہ پتھ اور انڈیا گیٹ (مرکزی وسٹا) میں کیا جائے گا۔ ’یوگ پُرش راجہ رام موہن رائے‘ کے عنوان سے یہ پروگرام ’ناری سمان‘ کے موضوع پر مبنی ہے، جس کا اہتمام راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کر رہا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 22 مئی 2022 کو حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی طرف سے ایک سال طویل جشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
یہ آڈیو ویژول پریزنٹیشن بھی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت ہر ہفتے سینٹرل وسٹا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ معروف کوریوگرافر نیلے سینگپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پریزنٹیشن میں 40 فنکار شامل ہوں گے۔
راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی ڈانس ڈرامہ ناظرین کو ان کے عظیم کاموں، اعلیٰ نظریات اور زندگی کے فلسفے سے قریب سے آشنا کر ائیں گے۔ پروگرام شام 6.00 بجے شروع ہوگی اور اس پروگرام میں داخلہ سب کے لیے بالکل مفت ہے۔
مورخہ 22 مئی 1772 کو رادھا نگر، بنگال میں پیدا ہونے والے راجہ رام موہن رائے نے ہندوستان کی مذہبی، سماجی اور سیاسی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ برہمو سماج کے بانی تھے اور انہوں نے ہمیشہ جدید اور سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دیا۔
*****
U.No.12243
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1873872)
Visitor Counter : 375