نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این اے ڈی اے انڈیا نے مقررہ وقت میں اپنے ٹھکانے کے بارے میں اطلاعات فراہم نہ کرانے پر ایتھلیٹس کو نوٹس جاری کئے

Posted On: 04 NOV 2022 7:39PM by PIB Delhi

این اے ڈی اے انڈیا نے مقررہ وقت میں اپنے ٹھکانے کے بارے میں اطلاعات فراہم نہ کرانے پر ایتھلیٹس کو نوٹس جاری کئے۔ این اے ڈی اے اینٹی ڈوپنگ رولز - آرٹیکل 5.5 کے مطابق، کچھ ایتھلیٹس سے جو کہ رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول (آرٹی پی) کا حصہ ہیں، آن لائن پورٹل/ایپ میں ان کے  پتے  ٹھکانے کے بارے میں ضروری معلومات  درکار ہے ۔اس  معلومات کا استعمال مقابلے سے باہرموثر  ڈوپنگ کنٹرول  کے لئے ایتھلیٹس کا پتہ لگانے کے لئے کیا جاتا ہے۔

آرٹی پی ایتھلیٹس کو سہ ماہی بنیاد پر اپنے پتے ٹھکانے کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شامل ہیں: گھر کا پتہ، ای میل پتہ اور فون نمبر، رات بھر رہائش کا پتہ، مقابلے کے شیڈول اور مقامات اور ہر دن کے لیے 60 منٹ کا ٹائم سلاٹ جہاں وہ  دستیاب ہوں گے اور ان تک جانچ اور ممکنہ ’مسڈ ٹیسٹ‘کے لیے قابل رسائی کی جاسکتی ہے۔

بارہ  ماہ کی مدت کے اندر تین بار پتہ ٹھکانہ بتانے کی ناکامی  کو  (درج کرانے میں  ناکامیاں اور/یا مسڈ ٹیسٹ) این اے ڈی اے اینٹی ڈوپنگ رولز - آرٹیکل 2.4 کے تحت اینٹی ڈوپنگ رول کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، جس کے نتیجے میں  4 سال تک کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے ۔

این اے ڈی اے نے تمام ایتھلیٹس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پتہ ٹھکانہ  بتانے میں ناکامی سے بچنے کےلئے 14 دن کے اندر  اپنے پتے ٹھکانے سے متعلق معلومات  درج کرائیں۔ یہ معلومات درج نہ کرائے جانے کو درج کرانے کی ناکامی سمجھا جائے گا۔

نیشنل اسپورٹس  فیڈریشنز کو بھی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پتہ ٹھکانہ بتانے کی ناکامی سے بچنے کے لئے اپنے ایتھلیٹس کے ذریعہ وقت رہتے صحیح پتہ ٹھکانہ  کی تفصیل  جمع کرائے جانے کو یقینی بنائیں ۔

حال ہی میں، ایک ایتھلیٹ کو اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پینل نے ’پتہ ٹھکانہ بنتانے  میں ناکامی‘ کی رپورٹ پر  ایک سال کے لیے کھیل سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے معطل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 12235



(Release ID: 1873865) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi