ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے کھیتوں میں لگنے والی آگ کو محدود کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیا
Posted On:
04 NOV 2022 2:45PM by PIB Delhi
پنجاب میں کھیتوں میں لگنے والی آگ کی تعداد کو محدود کرنے کی ہدایت کردہ اقدامات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، قومی راجدھانی خطہ اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے پٹھانکوٹ کے علاوہ، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور22 اضلاع کے اور ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کی (فارم پر آتشزدگی کے واقعات کوئی رپورٹ نہین کی گئی)۔ جائزہ اجلاس کی بنیادی توجہ ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا اور پنجاب میں گزشتہ چند دنوں میں دیکھے گئے پرالی جلانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات میں فوری شدت لانے کی ضرورت کا اعادہ کرنا تھا۔ پنجاب کے چیف سیکرٹری اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ سال کے مقابلے 2022 میں فارم فائر کی تعداد میں خاطر خواہ کمی سے لانے کے ان کے پہلے وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔
امرتسر، برنالہ، بھٹنڈا، فیروز پور، جالندھر، کپورتھلہ، لدھیانہ، سنگرور، ترن تارن اور پٹیالہ سےآگ کے 1000 سے زیادہ واقعات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ان 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خاص طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان واقعات پرخصوصی طور توجہ مرکوز کریں اور عملی منصوبہ کی عمل درآمد پر خصوصی توجہ دیں۔
جائزہ اجلاس کے دوران پنجاب کے چیف سیکرٹری اور 22 اضلاع کے اور ڈپٹی کمشنرز نے یقین دلایا کہ وہ پنجاب میں کھیتوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں خاطر خواہ کمی لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دنوں میں پرال جلانے کے واقعات میں کمی کی توقع ہے۔
*****
U.No.12218
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1873816)
Visitor Counter : 102