نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن نے کافی ٹیبل بک کا اجراء کیا جس میں ہندوستان کی 75 کامیاب کاروباری خواتین کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں
Posted On:
04 NOV 2022 5:34PM by PIB Delhi
اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے آج ’انوویشنز فار یو‘ کافی ٹیبل بک کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کیا جس میں ہندوستان کی 75 کامیاب کاروباری خواتین کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
ان 75 کاروباریوں خواتین کو اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سیز) کے ذریعہ مدد فراہم کی گئی ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو - آزادی کا 75 واں سال منا رہا ہے، انوویشنز فار یو سیریز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کس طرح کمیونٹیز مختلف شعبوں میں اسٹارٹ اپ کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کے واسطے اختراعات کر رہی ہے ہیں۔
’انوویشنز فار یو‘ ایک کافی ٹیبل بک سیریز ہے جس کے 3 ایڈیشن پہلے ریلیز ہو چکے ہیں۔ اس کتاب میں اٹل انوویشن مشن کے تحت کام کرنے والے تین اہم پروگراموں اٹل انکیوبیشن سینٹرز، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز اور اٹل نیو انڈیا چیلنجز کے ذریعے جن اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کرائی گئی ہے ، ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔ ہر ایڈیشن مختلف شعبوں میں کام کرنے والے کاروباری افراد کے سفر کا تذکرہ پیش کرتا ہے اور ایسی نئی ڈسڑپٹیو ، اختراعی مصنوعات، خدمات اور سولیوشنز تیار کرنے کے لیے وقف ہے جو ایک پائیدار مستقبل کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
پہلا ایڈیشن ہیلتھ کیئر سیکٹر پر مرکوز تھا۔ دوسرا زراعت اور متعلقہ شعبے پر اور تیسرا ٹرانسپورٹ اور موبلٹی پر۔ اے آئی ایم کے تعاون سے 2900 سے زیادہ اسٹارٹ اپس میں سے 850 سے زیادہ کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔
کتاب کا اجراء کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ‘ناری تو نارائنی‘ ہمارے ملک کی روایت رہی ہے۔ ہم اس کتاب کو ان تمام خواتین کے لیے وقف کرتے ہیں جو مستقبل میں قوم کی رہنما بننے کی خواہش مند ہیں۔ آنے والی دہائی میں ہندوستان میں دنیا میں کام کرنے کی عمر والی سب سے بڑی آبادی ہوگی اور افرادی قوت میں خواتین کی شرکت ہندوستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔
اس تقریب میں انا رائے، سینئر ایڈوائزر (ڈی ایم اینڈ اے)، چارو اگروال، لیڈ پروجیکٹ ہر اینڈ ناؤ، جی آئی زیڈ، ارپتا کلانوریا، بانی امپلارتھ پیکیجنگ اینڈ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹیڈ میہا لاہری، شریک بانی، ری سائٹی اور سونل اگروال بالی، سی ایف او، انٹیلو لیبز نے بھی شرکت کی۔
کتاب کا لنک: https://aim.gov.in/CTB-75-womenpreneurs-of-India.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-12228
(Release ID: 1873791)
Visitor Counter : 224