بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نارائن رانے نے نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے تحت ہائی پاورڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایچ پی ایم سی) کی 5ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 04 NOV 2022 12:30PM by PIB Delhi

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے تحت ہائی پاورڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایچ پی ایم سی) کی 5ویں میٹنگ 3 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب  نارائن رانے کی زیر صدارت میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ  کے شریک  صدارت میں ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00168P8.jpg

 

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب  نارائن رانے نے کہا کہ نیشنل ایس-ایس ٹی ہب  کا مقصد درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے  کاروباری افراد کے لیے ایک معاون ایکو سسٹم  تیار کرنا ہے تاکہ سی پی ایس سیز کے ذریعے ایس سی/ ایس ٹی  کاروباریوں سے لازمی 4 فیصد خریداری کی جا سکے جیسا کہ  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے مرکزی حکومت کی  پبلک پروکیورمنٹ پالیسی  میں میں طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسکیم کے نفاذ کے بعد ایس سی – ایس ٹی انٹرپرائزز سے خریداری میں نمایاں اضافہ پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ میٹنگ  کے دوران اراکین کی جانب سے پیش کی گئیں تمام قابل قدر تجاویز پر مناسب غور کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002960K.jpg

مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے این ایس ایس ایچ کی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اراکین کی قابل قدر تجاویز کو غور کرنے کے لیے نوٹ کرلیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FI58.jpg

میٹنگ میں ایچ پی ایم سی کے ارکان  نے شرکت کی جن میں دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی)، ٹرائبل انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ٹی آئی سی سی آئی) ، ایسوچیم، بزنس ایسوسی ایشن ناگالینڈ (بی اے این)، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت، نیتی آیوگ وغیرہ کے  نمائندے شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12221


(Release ID: 1873734) Visitor Counter : 160