اسٹیل کی وزارت

وزارت اسٹیل نے خصوصی مہم دوئم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا


43841 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اور 4947 الیکٹرانک فائلیں بند کر دی گئی ہیں

اسٹیل سی پی ایس ایز نے دھاتی اور غیر دھاتی اسکریپ کو ضائع کرنے سے 37722 مربع فٹ جگہ خالی کی ہے

Posted On: 03 NOV 2022 1:43PM by PIB Delhi

وزارت اسٹیل کے ساتھ 7 سی پی ایس ایز  یعنی ایس اے آئی ایل ، آر آئی این ایل ، این ایم ڈی سی ، ایم او آئی ایل ،ایم ای سی او این اور ایم ایس ٹی سی  نے وزارت کے تحت 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک منعقد ہونے والی 'خصوصی مہم دوئم میں زیر التواء معاملات' (ایس سی ڈی پی ایم 2.0) کو  نمٹانے کے لئے سرگرمی سے حصہ لیا۔ مہم کا مقصد سوچھتا اور ریکارڈ کے انتظام کو ملازمین کے درمیان ایک باقاعدہ سرگرمیوں کے طور پر ادارہ  جاتی بنانا اور زیر التواء  معاملات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت سے متعلق سرکاری کاروبار کی اہم اشیاء کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا تھا۔

مہم کی تیاری کا مرحلہ، جو 14-30 ستمبر 2022 سے شروع ہوا، مہم کے بارے میں عہدیداروں کو حساس بنانے، زمینی کارکنوں کو متحرک کرنے، رجحانات کی نشاندہی کرنے، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے،ا سکریپ اور دیگر بے کار مواد کی شناخت وغیرہ کے لیے استعمال کیا گیا۔

 

مہم کی اہم  قابل توجہ باتیں یہ تھیں: ری سائیکلنگ اور صفائی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اسکریپ، فرنیچر، کاغذات اور ای-کچرے کی فروخت، ریکارڈ کے انتظام کی مشقیں، وی آئی پی حوالہ جات ،آئی ایم سی حوالہ جات، پی ایم او /ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات،پی جی اپیلیں وغیرہ میں زیرالتوا معاملات کو ختم کرنا ۔ مہم کی قیادت اسٹیل کے وزیر (ایچ ایس ایم) ، اسٹیل کے وزیر مملکت، اور اسٹیل کے سکریٹری کی رہنمائی میں کی گئی۔ مہم کی تیاری اور نفاذ کا باقاعدگی سے اسٹیل کے وزیر (ایچ ایس ایم) ا سٹیل کے وزیر مملکت (ایم او ایس) ،سکریٹری (اسٹیل) اور دیگر سینئر افسران نے مختلف منزلوں اور سیکشنس/کمروں کی اچانک چیکنگ کے ذریعے جائزہ لیا۔ اسٹیل کے وزیر اور اسٹیل کے وزیر مملکت  نے نئی دہلی میں سیل کے ہیڈ آفس سمیت ادیوگ بھون اور اس کے آس پاس کی صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وزارت کے سینئر افسران نے دہلی میں واقع سی پی ایس ای کے دفاتر کا دورہ کیا اورمہم کے پیرامیٹرزکی تیاری  اور نفاذ کا جائزہ لیا۔

مہم کے دوران، اسٹیل سی پی ایس ایز نے دھاتی اور غیر دھاتی اسکریپ، کاغذ، ای ویسٹ وغیرہ کو ٹھکانے لگانے سے 37722 مربع فٹ جگہ خالی کی ہے اور تقریباً 394 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت میں 568 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے، جس سے 0.80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔سی پی ایس ایز کے ساتھ مل کر، 55800 فزیکل فائلوں اور 7980 ای فائلوں کے ابتدائی ہدف کے مقابلے میں 58082 فزیکل فائلوں اور 10258 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ کم از کم 43841 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اور 4947 الیکٹرانک فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران، 237 سوچھتا مہموں کے ہدف کے مقابلے میں، وزارت اور اس کے سی پی ایس ای کی طرف سے 278 سوچھتا مہمیں چلائی گئیں۔ اس کے علاوہ، 114 پی جی اپیلیں یا شکایات، 12 ایم پی حوالہ جات، 8 پی ایم او حوالہ جات، اور 2 آئی ایم سی حوالہ جات کا تصفیہ کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کے دوران سٹیل  سی پی ایس ایز کی طرف سے سات قواعد یا عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

خصوصی مہم دوئم نے وسیع میڈیا کوریج حاصل کی

 

 

 

اس مہم نے 25 سے زیادہ ٹویٹس اور 250 ری ٹویٹس کے ساتھ سوشل میڈیا کی اچھی خاصی کوریج حاصل کی۔ اسٹیل کی وزارت اور اس کے سی پی ایس ایز نے عوامی بیداری پیدا کرنے اور گاندھی جی کے اس وژن ’’صفائی خداپرستی سے قریب ہے‘‘ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سرگرمی سے حصہ لیا ۔

 

 

 

مہم سے متعلق تصاویر

 

 

وزارت اور سی پی ایس ایز میں صفائی مہم کی ماقبل اور ما بعد تصاویر

 

 

وزارت نہ صرف مہم کے آغاز میں مختلف پیرامیٹرز کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اہداف سے بھی تجاوز کر گئی، خاص طور پر صفائی مہم کی تعداد اور ریکارڈنگ اور پرانی فائلوں کو ٹھکانےلگانے کے حوالے سے۔ اس مہم کے مقاصد کو اسٹیل کے وزیر، وزیر مملکت (اسٹیل)، وزارت کے سینئر افسران کی قابل رہنمائی اور وزارت کے تحت سی پی ایس ایز سمیت افسران اور ملازمین کے فعال تعاون سے حاصل کیا گیا۔ وزارت کی خصوصی مہم نے ملک کے سب سے دور دراز علاقوں تک رسائی حاصل کی کیونکہ سی پی ایس ایز کی ان کے دفاتر، پلانٹس،  کان کنی، ٹاؤن شپ وغیرہ کے ساتھ  آل انڈیا موجودگی  ہے۔

 دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد ماحول دوست فضا بنانےکےلئے اور دیکھ بھال  سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھ کر  مہم میں فعال شرکت کے نتیجے میں ، وزارت خصوصی مہم دوئم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اورسوچھتا مہم کےمقاصد کے مطابق  دفاتر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔

 

**********

 

 

ش ح ۔ا ک۔ف ر

U.No:13008

 



(Release ID: 1873650) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada