وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آئیزول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے نارتھ ایسٹرن ریجنل کیمپس کا افتتاح کیا

Posted On: 03 NOV 2022 3:48PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے میزورم کے اپنے دورے پر ورچوئل موڈ میں میزورم یونیورسٹی میں واقع آئی آئی ایم سی کے نارتھ ایسٹ کیمپس کا افتتاح کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-03at16.25.53RAIC.jpeg

 

آئی آئی ایم سی نارتھ ایسٹ کیمپس نے 2011 میں میزورم یونیورسٹی کی طرف سے دستیاب ایک عارضی عمارت سے کام کرنا شروع کیا تھا۔ کیمپس کی تعمیر کا کام 2015 میں شروع ہوا اور 2019 میں مکمل ہوا۔ کل لاگت 25 کروڑ روپے ہے۔ میزورم یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی 8 ایکڑ اراضی پر آئی آئی ایم سی کے مستقل کیمپس میں ہاسٹل اور اسٹاف کوارٹرز کے ساتھ الگ الگ انتظامی اور تعلیمی عمارتیں ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-03at16.32.484K2R.jpeg

 

اپنے قیام کے بعد سے، یہ کیمپس انگریزی صحافت میں پی جی ڈپلومہ کورس پیش کر رہا ہے جس کے لیے زیادہ تر طلبا ہندوستان کے دوسرے حصوں اور کچھ شمال مشرقی ریاستوں سے آتے ہیں۔ اس سال انسٹی ٹیوٹ کو دوسری بار انگلش صحافت میں ٹاپر ہونے پر فخر ہے۔ کیمپس اپنے طلبا کو کیمپس پلیسمنٹ اور ان کی اپنی کوششوں کے ذریعے ملک بھر کی معروف میڈیا تنظیموں میں ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ سال در سال طلبا دوردرشن جیسی معروف میڈیا تنظیموں میں اپنا الگ مقام بنا رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-03at16.27.49TSRK.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-03at16.27.47M2JY.jpeg

 

2022-23 کے سیشن سے، شمال مشرقی کیمپس کو آئی آئی ایم سی کے دو دیگر کیمپس کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا میں پی جی ڈپلومہ کورس شروع کرنے کے لیے چنا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کورس شروع کیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنھوں نے کسی نہ کسی طریقے سے تعاون کیا ہے، خاص طور پر میزورم یونیورسٹی کا جس نے میزورم یونیورسٹی کیمپس میں انسٹی ٹیوٹ کے کام کرنا شروع کرنا شروع کرنے کے بعد سے، تعلیمی اور انتظامی دونوں طرح کی مدد فراہم کی ہے۔

2011 میں اپنے افتتاح کے بعد سے، انسٹی ٹیوٹ کی سربراہی جناب ایل آر سائیلو، ریجنل ڈائریکٹر نے کی ہے جن کو تعلقات عامہ کے شعبے میں کئی دہائیوں کا تجربہ ہے اور بیس سال سے زائد عرصے تک میزورم کی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت صحافت کا ایک نمایاں ادارہ ہے۔ اس کا افتتاح 1965 میں ملک اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس نے اس وقت سے انڈین انفارمیشن سروس کے تربیتی ادارے کے طور پر کام کیا ہے اور بعد میں مسابقتی داخلہ امتحان کے ذریعے خواہشمند صحافیوں کے لیے کورسز شروع کیے ہیں۔ آئی آئی ایم سی نے ملک میں میڈیا کی تعلیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں 5 علاقائی کیمپس کی توسیع کرنے اور ان کی ادارہ سازی کرنے کا کام کیا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12188



(Release ID: 1873514) Visitor Counter : 172