مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سووچھتا کو ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو  بنانے کے لئے ،ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے خصوصی مہم دوئم شروع کی

Posted On: 03 NOV 2022 11:45AM by PIB Delhi

بھارتی حکومت نے 14سے  30ستمبر  2022 تک  تیاری کے مرحلے کے طورپر زیر التوا معاملوں کی نشاندہی کرکے خصوصی مہم دوئم کا اعلان کیا ہے،جس میں  مہم کی مدت کے لئے  واضح  اہداف مقررکئے گئے تھے۔ اس سال کے اہداف  بنیادی  طورپر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے فیلڈ دفاتر پر مرکوز ہیں۔ نشاندہی کے دوران  کلیدی توجہ  کے شعبوں میں  التوا کو دور کرنا اور ریکارڈ کے بہتر انتظام ،کارکردگی میں بہتری ،شفافیت کو بڑھانے کے لئے صفائی کو فروغ  دینا تھا۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر سے 31  اکتوبر  2022 ) کے دوران  72 ممبر پارلیمنٹ حوالہ جات  میں سے 53 حوالہ جات  کو 14  پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے  4  کو 335  عوامی شکایات میں  سے 214 کو  اور عوامی شکایات  سے متعلق  94  اپیلوںمیں  سے 87 اپیلیں  نمٹادی گئی ہیں۔ جبکہ دستاویزی شکل میں موجواد   13526 فائلوں کو  اب  تک ختم کردیا گیا ہے ۔مجموعی  طور  پرصفائی ستھرائی  کی  66  آؤٹ ڈور مہم چلائی  گئیں۔ مختلف دفاتر میں متروک اشیا کو ٹھکانے لگانے کے ذریعہ 44860 روپے کی آمدنی ہوئی  اور تقریباََ دو ہزار 236  مربع فٹ اراضی کو  کباڑ / ریکارڈ  کو ختم کرنے کے بعد خالی کردیا گیا۔ اس مہم کے دوران   پبلک انٹر فیس  اور خدمات  کی فراہمی کے ذمہ دار دفاتر کو ترجیح دی جارہی ہے۔

مذکورہ وزارت  سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے تشہیر انجام دے رہی ہے ۔  مہم کے دوران  اس وزارت کے کام کو تسلیم کرنے کے لئے  80  ٹوئیٹس   کئے گئے ۔ 80 فیس بک پوسٹ ، 80 انسٹاگرام  پیغامات اور 5 یوٹیوب ویڈیوز  اپ لوڈ کئے گئے۔ جوائنٹ سکریٹری نے  نئی دلی کے نرمان بھون میں  یومیہ کی بنیاد  پر  احاطے  کا  ایک راؤنڈ  لیا  تاکہ مجموعی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا جاسکے  اور ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت نے  خصوصی مہم دوئم کے نفاذ  کے دوران  ہونےوالی پیش رفت  کا جائزہ کیا جاسکے   ہدایات کے بعد  تعمیرات عامہ کے محکمے سی پی ڈبلیو ڈی  نے  مرمت کے معمولی کام انجا م دئے ۔

خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر وزارت  نے  ملک میں  مختلف دفاتر کو  مختلف ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں  اپنی مدد آپ گروپوں  ( ایس ایچ جیز ) کے ساتھ  منسلک  ہونے میں سہولت فراہم کی تھی۔  بندوبست کے تحت   ایس ایچ  جیز کو  متعلقہ دفاتر میں   کیوسک  کے لئے  جگہ فراہم کی جاتی ہے، جہاں وہ دفتر  سے متعلق  مختلف قسم کے کباڑ کو پھرسے قابل استعمال بنانے کے لئے جمع کرسکتے ہیں ۔ اس کا مقصد سووچھتا مہم کے ایک  حصے کے طورپر ریڈیوز ، ری یوز ،ری سائیکل (تھری آرس ) یعنی  کمی کرنا ، پھر سے استعمال کرنا ،دوبارہ قابل استعمال بنانا  کو فروغ دینا ہے۔کُل  187 کیوسک  یعنی کھوکے  لگائے گئے ۔ یومیہ کی پیش رفت   اس کے لئے وقف  ایک ٹیم کے ذریعہ انجام دی جارہی ہے  اور اسے انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

(03-11-2022)

U-12174

 


(Release ID: 1873370)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu