شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے گوا میں سول ایئر نیویگیشن سروسز آرگنائزیشن (سی اے این ایس او ) ایشیا پیسیفک کانفرنس سے ورچوئل طور پر خطاب کیا
"ہندوستانی شہری ہوا بازی کے شعبے میں اگلے 7 سے 10 سالوں میں تقریبا 400 ملین مسافروں کو لاگ ان کرنے کا امکان ہے" - شری جیوتی رادتیہ سندھیا
"ہندوستانی ہوابازی صنعت ماقبل کووڈ مسافروں کی ٹریفک کے تقریباً 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے"- جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ)
Posted On:
02 NOV 2022 2:53PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی، اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ آج گوا میں سول ایئر نیوی گیشن سروسز آرگنائزیشن (سی اے این ایس او ) ایشیا پیسیفک کانفرنس کا افتتاح کیا۔ "تھنک گلوبل، کولابوریٹ ریجنل، اکمپلش لوکل" اس سال کی کانفرنس کا تھیم ہے۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیو بنسل، سائمن ہاکوارڈ، ڈائریکٹر جنرل، سی اےاین ایس او ، ایشیا پیسیفک امور کے ڈائریکٹر، سی اے این ایس او ،پوہ تھین سو اس موقع پر موجود تھے۔ اس کانفرنس سے ورچوئل طور پر مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی خطاب کیا۔
اپنے ورچوئل خطاب میں، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ کانفرنس نے ایشیا پیسیفک بھر کے ماہرین کو اکٹھا کیا ہے، جو مبینہ طور پر عالمی فضائی ٹریفک میں 35فیصد سے 40 فیصد تک کا تعاون پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور شہری ہوا بازی کا شعبہ اگلے 7 سے 10 برسوں میں تقریباً 400 ملین مسافروں کو ممکنہ طورپر لاگ ان کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ہوا بازی کی صنعت تقریباً 3.5 ٹریلین ڈالر کی امداد کرتی ہے جو کہ دنیا کی جی ڈی پی کا تقریباً 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران صنعت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا لیکن اب پوری دنیا میں گھریلو بحالی میں بہتری آرہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ہندوستان میں ہوا بازی کی صنعت کووڈ سے پہلے کے مسافروں کی آمدورفت کے تقریباً 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر نیوی گیشن سروس پرووائیڈر (اے این ایس پی) خدمات ہوا بازی کا سب سے اہم پہلو ہیں۔ جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ نے ہوا بازی کی صنعت پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی میں تعاون کریں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ "آنے والے وقتوں میں فضائی حدود میں اضافہ ہونے والا ہے، ہمارے پاس صرف ہوائی جہاز ہی نہیں، ہوا میں بہت سی اڑتی چیزیں ہیں۔ لہذا، ہمیں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعہ ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے"۔
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے بتایا کہ گوا کے نئے تیار کردہ موپا ہوائی اڈے کو حال ہی میں ڈی جی سی اے کا لائسنس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ جلد ہی کام شروع کرے گا، جس سے گوا میں سیاحت کے مزید مواقع کھلیں گے۔
شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل نے ہندوستان کے لیے کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں جن مسائل پر بات کی جا رہی ہے وہ ہندوستان میں شہری ہوابازی کی ترقی کے لئے اہمیت و افادیت کے حامل ہیں۔
سی اے این ایس او کے ڈی جی سائمن ہوکورڈنے کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کو بہتر بنانا اور زیادہ توسیع پذیر، پائیدار اور لچکدار نظام بنانا ہوا بازی کی صنعت کے لیے کبھی بھی زیادہ ضروری نہیں رہا۔
سی اے این ایس او کے بارے میں
سی اے این ایس او ۔ سول ایئر نیویگیشن سروسز آرگنائزیشن - ایئر ٹریفک مینجمنٹ (اے ٹی ایم) انڈسٹری کی عالمی آواز ہے اور ہمارے مستقبل کے آسمانوں کو تشکیل دے رہی ہے۔ اس کے ممبران دنیا کے 90 فیصد سے زیادہ ہوائی ٹریفک کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان میں ایئر نیویگیشن سروس فراہم کرنے والے، فضائی حدود استعمال کرنے والے اور آپریٹرز، مینوفیکچررز اور ایوی ایشن انڈسٹری کے سپلائرز شامل ہیں۔ یہ تنظیم علم، مہارت اور اختراعات کا اشتراک کرنے کے لیے صنعت سے منسلک ہو کر عالمی فضائی ٹریفک مینجمنٹ کی کارکردگی کو دیکھتی ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بارے میں
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا( اے اے آئی ) ہندوستانی براعظم کی فضائی حدود اور ملحقہ سمندری فضائی حدود پر ایئر نیوی گیشن سروسز کی فراہمی کے لیے ذمہ دار ہے، جسے آئی سی اے او نے ہندوستان کو سونپا ہے۔ اے اے آئی ہندوستان میں بڑے ہوائی اڈے آپریٹر کے طور پر بھی کام کرتا ہے، جو 133 ہوائی اڈوں کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے جس میں 24 بین الاقوامی ہوائی اڈے، 78 گھریلو ہوائی اڈے، 10 کسٹم ہوائی اڈے اور 21 سول انکلیو شامل ہیں۔ اےاے آئی کا وژن دنیا کے معروف ہوائی اڈے کا ڈویلپر، آپریٹر اور ایئر نیوی گیشن سروس فراہم کرنے والا بنناہے جس کا مشن پورے ملک میں ہوائی رابطے کو بڑھانا ہے اور لاگت کےاعتبارسے موثر، جدید، محفوظ ہوائی اڈے کے آپریشنز اور ایئر نیویگیشن سروسزکے لیے جدید ترین اور دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماحول دوست پائیدار تنظیم بننا ہے۔
**********
ش ح ۔ا ک۔ف ر
U.No:12169
(Release ID: 1873345)
Visitor Counter : 106