امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جناب سنجیو چوپڑہ نے صارفین کے امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری کی حیثیت سے چارج سنبھالا
Posted On:
02 NOV 2022 4:07PM by PIB Delhi
جناب سنجیو چوپڑہ نے31 اکتوبر 2022سے صارفین کے امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔وہ 1990 بیچ کے اوڈیشہ کیڈر کے آئی اےایس افسر ہیں۔
جناب سنجیو چوپڑہ نے ایف ایم ایس دلی یونیورسٹی سے بی کام آنرس اور ایم بی اے مکمل کیا۔ بعد میں انہوں نے بھوبنیشور اتکل یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں ایم ایس سی مکمل کیا۔
جناب سنجیوچوپڑہ نے اپنے کیرئیر کی شروعات (اوڈیشہ ) کے باری پاڑہ میں سب کلکٹر کی حیثیت سے کی تھی۔ انہو ں نے 1995سے 1997 تک کورا پُٹ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے
2000-1999 کے دوران تکنیکی تعلیم اورتربیتی محکمے میں ڈائریکٹر / ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2004-2000 کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر کی صلاحیت سازی میں اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں کے کام کاج کو بھی دیکھا۔ 2014-2007 تک انہوں نے ایل بی ایس این اے اے مسوری میں سینئیر ڈپٹی ڈائریکٹر / جوائنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2015سے 2022 تک اوڈیشہ حکومت کے تحت انڈسٹریل پروموشن اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن لمٹیڈانڈسٹریل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سرکاری صنعتوں ، جنرل انتظامیہ ،زراعت اور داخلی محکموں میں سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔
جناب سنجیوچوپڑہ کو بھارتی حکومت کے ذریعہ 2020 اور 2021 کے سال میں ڈجیٹل یکسر تبدیلی کے لئے حکومت کے پراسس ری – انجنئرنگ میں مہارت کے نیشنل ای – گورننس ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔
*************
ش ح۔ش ر ۔ رم
U-12163
(Release ID: 1873340)