مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے انڈیا کے  پہلے تیرتے ہوئے مالی خواندگی کے کیمپ کا انعقاد کیا


‘‘خواتین کی طرف سے، خواتین کے لیے’’ مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے ‘نویشک دیدی’ اقدام شروع کیا گیا تھا

Posted On: 02 NOV 2022 6:39PM by PIB Delhi

جو کہ محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت  حکومت ہند کی ملکیت میں صد فیصد  ایکویٹی کے ساتھ قائم  شدہ انڈیا  پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی )نے مالی خواندگی‘ خواتین کے ذریعہ خواتین کےلئے ’ کو فروغ دینے کے لیے آج جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں 'نیویشک دیدی' کے نام سے ایک پہل کے ساتھ ہندوستان کا پہلا فلوٹنگ فنانشل لٹریسی کیمپ منعقد  کیا۔

ہندوستان، ایک بڑی اور بڑھتی ہوئی معیشت ہونے کے باوجود، آبادی کے لحاظ سے مالیاتی خواندگی کو پھیلانا اب بھی مشکل محسوس کرتا ہے، کیونکہ آبادی کا ایک بڑا حصہ اب بھی دیہی علاقوں میں رہتا ہے۔ آئی پی پی بی  نے دنیا کے سب سے بڑے پوسٹل نیٹ ورک کی مدد سے ایک نئی وراثت بنائی ہے تاکہ اپنی رسائی کو آخری میل تک بڑھایا جا سکے اور مالی شمولیت کے خلا کو پُر کیا جا سکے۔

جی او آئی  مینڈیٹ کو فروغ  کے  تعاقب میں، آئی پی پی بی  نے نئے  دیہی ہندوستان میں مالی شمولیت کا سفر شروع کیا جہاں رسائی  اور مواصلات ہمیشہ ایک رکاوٹ رہے ہیں۔ ابتدا  سے ہی، پوسٹ مین/ گرامین ڈاک سیوک ملک کے کونے کونے میں عوام تک پہنچ رہے ہیں، ان کی دہلیز پر ڈیجیٹل بینکنگ خدمات پیش کر رہے ہیں۔

مالیاتی خواندگی کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے، آئی پی پی بی نے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے زیراہتمام سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کے ساتھ مل کر،‘ خواتین کے ذریعے خواتین کے لیے’ کے  تصور  کے سلسلے میں   مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے 'نویشک دیدی' کے نام سے ایک پہل کا آغاز کیا۔‘نویشک دیدی‘ پہل خواتین کے ذریعہ  خواتین کے لیے خواتین کے نظریے پر مبنی ہے کیونکہ دیہی علاقوں کی خواتین اپنے سوالات خود ایک خاتون کے ساتھ شیئر کرنے میں زیادہ آرام محسوس کرتی ہیں۔ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین نمائندوں 'نویشک دیدی' کو سرینگر، جموں و کشمیر میں حالیہ آئی ای پی ایف اے  کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے کارپوریٹ امور جناب راؤ اندرجیت سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ (سری نگر) ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ساتھ محترمہ انیتا شاہ اکیلا، سی ای او آئی ای پی ایف اے  اور جے ایس  ایم سی اے  اور آئی ای پی ایف اے ، محکمہ ڈاک، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، سی ایس سی  ای گورننس، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف انڈیا، کشمیر چیمبر آف کامرس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دیگر معززین نے سرٹیفکیٹ دیئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDE9.jpg

کارپوریٹ امور کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ (سری نگر) ڈاکٹر فاروق عبداللہ سری نگر، جموں و کشمیر میں آئی ای پی ایف اے کانفرنس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے

 

’نویشک دیدی‘ پہل کے آغاز کے ایک حصے کے طور پر، آئی پی پی بی نے ایک نئے مقرر کردہ ’نویشاک دیدی‘ کے ذریعہ ہندوستان کا پہلا تیرتا ہوا مالیاتی خواندگی کیمپ منعقد کیا۔ سری نگر، جموں و کشمیر کی عالمی شہرت یافتہ ڈل جھیل کے آس پاس کے مقامی باشندوں کے درمیان فلوٹنگ فنانشل لٹریسی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ چونکہ شکارا ان کی زندگی کا حصہ ہے، اس لیے یہ اجتماع متعدد شکاروں پر ہوا اور ’’نویشک دیدی‘‘ نے شکارا سے ہی مقامی کشمیری زبان میں مالی خواندگی کا سیشن منعقد کیا، اس طرح پورا اجلاس ڈل جھیل کے پانیوں میں منعقد ہوا۔

اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محکمہ ڈاک  میں سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے اسے "مالی شمولیت کے خلا کو ختم کرنے کی طرف ایک زبردست قدم قرار دیا۔ ہندوستان میں اب تک کا یہ پہلا تیرتا ہوا مالیاتی خواندگی کیمپ ڈی او پی ٹیم کی ملک کے ہر گھر تک پہنچنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، وہ بھی مختلف خطوں اور جغرافیوں میں اور دیہی خواتین کی آبادی کے لیے اپنی مالیاتی مصنوعات میں اضافہ کرنے اور خدمات کی سمجھ، دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے ، اور ان کی اپنی نویشک دیدی کی مدد سے ان کی اپنی زبان میں محفوظ رہنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

پہلے تیرتے ہوئے مالی خواندگی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ایم ڈی اور سی ای او، جناب  جے وینکٹرامو نے کہا، "نیویشک دیدی کے ذریعے، آئی پی پی بی دیہی عوام کو زبان کے حوالے سے درپیش چیلنجوں اور مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں ان کی بنیادی سمجھ بوجھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اگلا سنگ میل حاصل کرے گا۔ نویشک دیدی، ایک خاتون ڈاکیہ، جس کا دیہی عوام سے گہرا سماجی تعلق ہے، وہ ایک آرام دہ ماحول میں تعاون کرنے اور ان کے سوالات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مالی بیداری میں اضافہ کرنے کے قابل ہو گی، خاص طور پر خواتین کے لیے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NV64.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RVID.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UU1K.jpg

سری نگر، جموں و کشمیر میں ڈل جھیل کے آس پاس کے مقامی باشندوں کے درمیان فلوٹنگ فنانشل لٹریسی کیمپ کا انعقاد

 

فلوٹنگ مالیاتی خواندگی کیمپ کا انعقاد چیف جنرل منیجر اور چیف سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر جناب  گرشرن رائے بنسل، اور اسسٹنٹ جنرل منیجر (مارکیٹنگ) جناب  وشوناتھ دیویا، سمیت   جموں و کشمیر ، سرینگر سے آئی پی پی بی اور ڈی او پی ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس سیشن میں بینکنگ اور مالیاتی مصنوعات سے لے کر ریگولیٹڈ اداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی مالیاتی خدمات میں شامل ہونے کی اہمیت اور سرمایہ کاری اور دھوکہ دہی سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق مختلف قسم کے خطرات سے تحفظ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک مالی طور پر بااختیار بنانے کے اپنے مقصد  کو آخری میل تک پہنچانے کے لیے ایسی کوششوں کو جاری رکھنے کا منتظر ہے۔

آئی پی پی بی کے بارے میں

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی ) محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کی 100% ایکویٹی حکومت ہند کی ملکیت ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 ستمبر 2018 کو کیا تھا۔ اس بینک کو ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا بنیادی مقصد بینکوں سے محروم اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور 160,000 ڈاک خانوں (145,000 دیہی علاقوں میں) اور 400,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔ آئی پی پی بی  کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں–پیپر لیس، کیش لیس اور پریسنس  لیس بینکنگ کو قابل بنانے کےلئے سی بی ایس - مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے بنایا گیا ہے،سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی  13 زبانوں میں دستیاب بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔ آئی پی پی بی  کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین سچ ہے - ہر گاہک اہم ہے؛ ہر لین دین اہم ہے، اور ہر جمع قیمتی ہے۔

 

****************

ش ح ۔ا م۔

U:12152



(Release ID: 1873287) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Telugu