کوئلے کی وزارت

کمرشل کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی چھٹی قسط کا آغاز

Posted On: 02 NOV 2022 2:57PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت، 03 نومبر 2022 کو کوئلے کی فروخت کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی 6ویں قسط کا آغاز کرے گی۔ لگنائٹ کی کانوں سمیت کوئلے کی کانیں، سی ایم ایس پی اور ایم ایم ڈی آر ، مکمل طور پر دریافت شدہ اور جزوی طور پر دریافت شدہ کوکنگ، غیر کوکنگ وغیرہ کا مرکب ہیں۔

اس موقع پرخزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن مہمان خصوصی ہوں گی اور نیلامی کی اگلی قسط کا آغاز کریں گی۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اس تقریب کے مہمانان خصوصی ہوں گے۔

ٹینڈر دستاویز کی فروخت کا آغاز 03 نومبر 2022 سے ہوگا۔ مائنز، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی کا انعقاد ایک شفاف دو مرحلوں کے عمل کے ذریعے فیصد محصول کے حصہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

*****

U.No.12129

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1873191) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu