کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل اورآسٹریلیا کےتجارت اور سیاحت کے وزیر عزت مآب، ڈان فیرل نےانڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے(انڈیا -آسٹریلیا اقتصادی تعاون اورتجارتی معاہدہ) پر تبادلہ خیال کیا
دونوں فریقوں نے انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے کی توثیق میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی
آسٹریلوی وزیر نے انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے کی جلد ہی توثیق کیے جانے کی اطلاع دی
مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا اجلاس اگلے سال کے شروع میں ہونے کا امکان ہے
Posted On:
01 NOV 2022 7:05PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے حکومت آسٹریلیا کے تجارت اور سیاحت کے وزیر عزت مآب ڈان فیرل کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں نوٹ کیا کہ انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے کا جلد نفاذ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔ انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے (انڈیا-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے) کی توثیق کی حیثیت، اس کے جلد نفاذ اور جامع انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر غور کرنے کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں وفود نے انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے، جس پر 22 اپریل 2022 کو دستخط ہوئے تھے،کی توثیق میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کی تعریف کی۔
آسٹریلوی وزیر نے بتایا کہ انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے، اور ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ریگولیشن میں دوہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے(ڈی ٹی اے اے)سےمتعلق مسائل کے حل کے لیے ترامیم آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی معاہدہ سے متعلق مشترکہ قائمہ کمیٹی کی آسٹریلوی پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد اس کی توثیق کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی توثیق سے متعلق عمل اگلے ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
دونوں فریقوں نے دو م اپریل 2022 کو دستخط کیے گیے انڈیا –آسٹریلیا ای سی ٹی اے کےتحت اتفاق کردہ جامع انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے لیے بات چیت شروع کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ۔
انہوں نے اگلے سال کے اوائل میں سالانہ مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا، دونوں اطراف کے ماہرین کی بات چیت کا پہلا دور ہوگا، جو مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے لیے روڈ میپ تیار کرے گا۔
وفودنے نوٹ کیا کہ دونوں ممالک تکثیری پارلیمانی جمہوریتوں کی باہمی اقدار،اقتصادی اسٹریٹجک مصروفیات کی توسیع اور عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات پر مبنی خصوصی شراکت داری کا اشتراک کرتے ہیں۔
دونوں فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری میں پیش کیےجانےوالے مواقع کی تلاش کےلیے اپنے اقتصادی تعلقات کی ازسرنو تعریف کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ملاقات کا اختتام کیا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ج (
U-12125
(Release ID: 1872985)
Visitor Counter : 138