سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی دو ریاستوں کو جوڑنے والے این ایچ734- کے مراد آباد - ٹھاکر واڑا - کاشی پور سیکشن کے لیےمنظور شدہ 1841.92 کروڑ روپے کی لاکت سےبہتری اور اپ گریڈیشن کے کام کی منظوری
Posted On:
01 NOV 2022 3:20PM by PIB Delhi
اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی دو ریاستوں (بشمول مرادآباد اور امروہہ ضلع کے مرادآباد اور کاشی پور بائی پاس سمیت) این ایچ- 734کے مراد آباد - ٹھاکرواڑا - کاشی پور سیکشن کے لیے ای پی سی موڈ کے تحت 1841.92 کروڑ روپے کی لاگت سے بہتری اور اپ گریڈیشن کا کام منظور کیا گیا ہے۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں سڑکنقلوحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ 33.724 کلومیٹر لمبائی (لچکدار فرش سمیت) کا یہ بہتری کا کام 2 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ مرادآباد بائی پاس کوریڈورکے این ایچ- 734یعنی مراد آباد-کاشی پور ہائی وے سے جوڑنے سے، سفرکرنے کا وقت کافی کم ہو جائے گا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ دہلی سے میرٹھ، بریلی اور مرادآباد تک ٹریفک ہموار ہوگی اور یہ رام نگر کے راستے جم کاربیٹ ٹائیگر ریزرو سے تک جائے گی۔
*****
U.No.12087
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1872821)