وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب  گریدھر ارامانے نے وزیر دفاع  کے سکریٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 NOV 2022 1:00PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کیڈر کے 1988 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس ) افسر  جناب گریدھر ارامانے نے یکم  نومبر 2022 کو دفاع سکریٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے جناب ارامانے نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئےاورشہید ہونے والے سورماؤں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان بہادروں کو سلام پیش کیا جنہوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

جناب ارامانے نے قومی جنگی یادگار کے دورے کے دوران کہا کہ "ہم ان بہادروں سے تحریک حاصل کرتے ہیں اور ہندوستان کو ایک محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت کام کرنے کا عہد کرتے ہیں" ۔

 آئی اے ایس میں اپنے 32 سال کے تجربے کے ساتھ،  جناب ارامانے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش حکومت میں مختلف اہم محکموں پر کام کر چکے ہیں۔ اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل، جناب ارامانے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری  کے عہدے پر فائز تھے۔

جناب ارامانے اس سے قبل کیبنٹ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری تھے۔ کابینہ سیکرٹریٹ کے علاوہ،  جناب ارامانے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں دریافت سے متعلق ڈویزن کی دیکھ بھال کرتے تھے اور انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں معائنہ کے انچارج ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔

آندھرا پردیش حکومت میں، جناب ارامانے نے شہری ترقی کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری اے پی اسٹیٹ  فائنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سکریٹری (محکمہ خزانہ) کے طور پر خدمات انجام دیں۔  وہ چتور اور کھمم اضلاع کے کلکٹر اور ڈی ایم کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

جناب ارامانے نے جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، حیدرآباد سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک اور آئی آئی ٹی، مدراس سے ایم ٹیک کیا۔ انہوں نے کاکتیہ یونیورسٹی، وارنگل سے اقتصادیات میں  ایم اے  کیا ہے ۔

 

**********

 

 

 

ش ح ۔ش ر۔ف ر

U.No:12081

 

 


(Release ID: 1872640) Visitor Counter : 151