مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات محکمہ نے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی کل 4,115 کروڑ روپے کی کمیٹیڈ لاگت کےساتھ 42 مستفیدین تک توسیع کی
5 جی کے لئے ایک مضبوط ایکو-سسٹم بنانے کے لئے ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ، ڈیزائن پر مبنی پی ایل آئی اسکیم کے تحت 17 کمپنیوں نے درخواست دی
اضافی پیداوار تقریباً 2.45 لاکھ کروڑ روپے ہونے اور پی ایل آئی اسکیم سے 44 ہزار روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے
Posted On:
31 OCT 2022 3:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو فروغ دینے کے لیے، مواصلات کی وزارت نے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیےپی ایل آئی اسکیم کے تحت 28 ایم ایس ایم ای سمیت 42 کمپنیوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں سے 17 کمپنیوں نے ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ ضابطوں کے تحت ایک فیصد اضافی ترغیب کے لیے درخواست دی ہے۔ ان 42 کمپنیوں (فہرست منسلک ہے) نے 4,115 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سے 2.45 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی فروخت ہونے کی توقع ہے اور اسی اسکیم کی مدت کے دوران 44,000 سے زیادہ اضافی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایک مضبوط گھریلو ویلیو چین بنانے کے لیے، مال سال 23-2022 کے مرکزی بجٹ میں ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے ڈیزائن کی قیادت والی پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نے ہندوستان میں ڈیزائن اور تیار شدہ پروڈکٹس کے لیے موجودہ ترغیبات کے علاوہ ایک فیصد اضافہ ترغیب بھی فراہم کی ہے۔ ڈیزائن کی قیادت والی پی ایل آئی اسکیم جون 2022 میں شروع کی گئی تھی اور یکم اپریل 2022 سے شروع ہونے والے پانچ برس کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ترغیب حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کی قیادت والے مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں سے بھی درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، موجودہ کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ پروڈکٹس کو جوڑنے اور ڈیزائن پر مبنی پی ایل آئی اسکیم کے تحت درخواست دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہیں اپنی پانچ سال کی پی ایل آئی اسکیم کی مدت کو ایک سال تک توسیع دینے کا فائدہ بھی دیا گیا تھا۔ 22 کمپنیوں نے ایک سال کی توسیع کے موقع کا فائدہ اٹھایا، جس میں ایسی 13 کمپنیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے نئے درخواست کنندہ کے طور پر درخواست دی ہے۔
ٹیلی کام آلات میں مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کے لیے ملکی اور عالمی مینوفیکچررز سے موصول ہونے والا حوصلہ افزا ردعمل حکومت کی پہل پر ان کے پختہ یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان ٹیلی مواصلات اور نیٹ ورکنگ آلات کے لئے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرنے کی راہ پرگامزن ہے۔
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست دہندگان کی فہرست
ضمیمہ
نمبر شمار
|
درخواست گزار کا نام
|
1
|
الفیون انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
2
|
کینڈیڈ اوپٹرونیکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
3
|
کورل ٹیلی کام لمیٹڈ
|
4
|
ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ وسٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ. لمیٹڈ
|
5
|
ایہووم آئی او ٹی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
6
|
ایل کام انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
7
|
فروگ سیل سیٹ لمیٹڈ
|
8
|
جی ڈی این انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
9
|
جی او آئی پی گلوبل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
10
|
جی ایکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
11
|
ہیوبر+ سوہنیر الیکٹرانکس پرائیویٹ لمٹیڈ
|
12
|
کائنیز انٹرنیشنل ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
13
|
لیکھا وائرلیس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
14
|
میٹرکس کامسیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
15
|
نیٹ لنک آئی سی ٹی پرائیویٹ لمٹیڈ
|
16
|
نیٹ ویب ٹکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ
|
17
|
پناچے ڈیجی لائف لمٹیڈ
|
18
|
پریاراج الیکٹرانکس لمیٹڈ
|
19
|
سمردھی آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ
|
20
|
سنسپ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
21
|
چھٹی انرجی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
22
|
اسکائی کواڈ الیکٹرانکس اینڈ ایپلائینسز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
23
|
سوربھی سیٹ کام پرائیویٹ لمیٹڈ
|
24
|
سنیگرا ای ایم ایس لمیٹیڈ
|
25
|
سسٹروم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
26
|
ٹیکنیکو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
27
|
تیانین ورلڈ ٹیک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
28
|
ویہان نیٹ ورکس لمیٹڈ
|
29
|
ڈکسن الیکٹرو اپلائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
30
|
ایچ ایف سی ایل لمیٹیڈ
|
31
|
آئی ٹی آئی لمیٹڈ
|
32
|
نائیلون ٹیلی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
33
|
سریما ایس جی ایس ٹیکنالوجی لمیٹڈ
|
34
|
تیجس نیٹ ورکس لمیٹڈ
|
35
|
وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
36
|
کامسکوپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
37
|
فلیکس ٹرانکس ٹکنالوجیز (انڈیا) پرائیویٹ لمٹیڈ
|
38
|
جبیل سرکٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
39
|
نوکیا سلوشنز اینڈ نیٹ ورکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
40
|
رائزنگ اسٹارز ہائی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
41
|
سیمسنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمٹیڈ
|
42
|
سنمینا سائنس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12044)
(Release ID: 1872464)
Visitor Counter : 206